تحصیل سلارزئی کے 6 دیہات اسلام گٹ , قدم چینہ، ٹانگو، گیرو، دیروگٹ اور نحقی سکول سے محروم۔

باجوڑ : تحصیل سلارزئی کے 6 دیہات اسلام گٹ (کاپر گٹ )قدم چینہ، ٹانگو، گیرو، دیروگٹ، اور نحقی سکول سے محروم۔

قبائلی اضلاع میں تعلیمی ایمرجنسی کے نفاذ کے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے. ایک ایسے وقت میں جب عوام اس حقیقت سے بخوبی واقف ہوچکی ہیں کہ تعلیم ہی کی بدولت قوموں کا عروج اور زوال کے فیصلے ہوا کرتے ہیں, اور حکومت عوام کو بنیادی تعلیم فراہم کرنے کی ذمہ داری اپنی اولین ترجیحات میں شامل سمجھتی ہے , ایسے میں ضلع باجوڑ کے تحصیل سلارزئی کا سکول سے محروم ہونے کی خبر افسوس ناک ہے.

 

تفصیلات کے مطابق ضلع باجوڑ کے تحصیل سلارزئی دیر جندول سرحد کے اس پاس واقع 6 دیہات کاپرگٹ، قدم چینہ, ٹانگو, گیرو, دیرو گٹ اور نحقی پاکستان بننے سے لے کر اب تک تعلیم سمیت دیگر بنیادی سہولیات سے محروم ہے.

اگر چہ عارضی طور پر ان 6 دیہات میں سے دو دیہات کاپرگٹ اور قدم چینہ میں پڑھائی سنٹرز کا قیام 4 سال قبل عمل میں آئے تھے تاہم دونوں سکول بنیادی سہولیات سے محروم ہونے کی وجہ سے پڑھائی کے قابل نہیں.

ان سکولوں میں جہاں بڑی تعداد میں بچے زیر تعلیم ہیں وہاں ان عارضی درسگاہوں میں تعلیم کو جاری رکھنا ممکن نہیں کیوں کہ بچوں کو کھلے آسمان یا پھر پرانے خستہ حال عمارتوں اور ہجروں میں اپنی مدد آپ پڑھانے کی کوشش کرتے ہیں.

جب کہ دوسری جانب اساتذہ تربیت یافتہ اور کوالیفائڈ بھی نہیں جو بچوں کو دور جدید کے نصاب پڑھانے کے قابل ہوں, کہیں میٹرک یا مڈل پاس اساتذہ کو ان بچوں کی تعلیم اور تربیت پر لگایا گیا ہے جو کہ جدید دور کے تقاضوں کے بلکل منافی ہے۔

اس کے ساتھ ساتھ یہ سکولز حکومتی عدم توجہ کی وجہ سے اچھے معیار کے نہیں کیوں کہ ان میں موجود غیر تربیت یافتہ عملے کو حکومت کی طرف سے تنخواہ بھی بھروقت نہیں ملتی۔
10 مہینوں سے ان عارضی درسگاہوں میں تعینات عملہ تنخواہ سے محروم ہے جن میں کئی اساتذہ نے مجبورا استعفے دے رکھی ہے۔مذکورہ سکول میں تعینات ایک استاد نے تنخواہ نہ ملنے کی وجہ سے درس و تدریس چھوڑ دی ہے.
ان چیدہ وجوہات کی وجہ سے یہ چند ادارے بھی بند ہونے والے ہیں۔ جو کہ علاقے میں موجود 500 بچوں کی تعلیمی صورت حال کے لیے انتہائی خطرناک ہے .
علاقے کے مکنیوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ یہاں کے لوگوں کی زندگی میں درپیش تعلیم سڑک بجلی ہسپتال اور دیگر سہولیات فراہم کرے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.