چترال میں یوم تکبیر نہایت جوش و جذبے سے منایا گیا

چترال-28 مئی کا  دن پاکستان کی دفاع ناقابل تسحیر ہوئی تھی  اسلامی دنیا میں پاکستان واحد ایٹمی طاقت بن چکا تھا۔

چترال(گل حماد فاروقی) ڈسٹرکٹ بار ایسوی ایشن چترال کے اراکین  اور پاکستان  مسلم لیگ نواز گروپ کے کارکنوں نے  پی آئی اے چوک میں  یوم تکبیر منایا۔ اس سلسلے میں پرانا پی آئی اے چوک  میں ایک جلسہ بھی منعقد ہوا جس کا صدارت پاکستان مسلم لیگ ن کے بزرگ رہنماء  حاجی ذار عجم خان آف تریچ میر کر رہے تھے۔ 

جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ پاکستان آج کے دن  مسلم دنیا میں واحد ایٹمی طاقت والا ملک بن چکا تھا  انہوں نے سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کو حراج تحسین پیش کیا کہ انہوں نے امریکہ سرکار کی دھونس، دھمکی اور پیشکش کو ٹکراتے ہوئے پاکستان کی دفاع کو ناقابل تحسیر بنایا اور پاکستان  ایک ایٹمی طاقت ولا ملک قرار پایا۔ انہو ں نے کہا کہ ایٹمی دھماکوں سے پہلے ہندوستان کے وزیر اعظم کا رویہ نہایت  غیر مناسب اور دھمکی آمیز تھا مگر جب سے پاکستان نے ہندوستان کے مقابلے میں پانچ ایٹمی دھماکے کئے تو ہندوستان نے یو ٹرن لیا اور اپنے الفاظ میں دوستی اور امن کی باتیں شامل کی۔ 

انہوں نے کہا کہ پاکستان رہنے کیلئے بنا ہے اور یہ انشا ء اللہ ہمیشہ کیلئے قائم و دائم رہے گا اور دشمن اس کو میلی آنکھ سے بھی نہیں دیکھ سکتا۔ 

اس موقع پر انہوں نے حکومت کے غلط پالیسیوں پر بھی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اس ملک میں محسن کا قدر نہیں  ہے۔ جس لیڈر نے ایٹم بم کا آغاز کیا تھا تو اسی لیڈر ذوالفقار علی بھٹو کو پھانسی دی گئی اور جس لیڈر نے کروڑوں روپے کا پیشکش ٹکراتے ہوئے ایٹمی دھماکے کئے اور قوم کا سر فخر سے بلند کیا اس لیڈر کو جیل کے سلاحوں پیچھے دھکیل دیا گیا۔ 

انہوں نے موجودہ تبدیلی سرکر پر بھی کھڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ چابی والا حکومت آئی ایم ایف کے اشاروں پر چلتے ہیں اور ا ن کے کہنے پر نہ صرف مزید ٹیکس لگار رہے ہیں بلکہ اگلے بجٹ میں مزید مہنگائی کا طوفان بھی برپا ہونے والا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان کی ان غلط پالیسیوں کی وجہ سے ڈالر کا ریٹ کہاں پہنچ گیا اور مہنگائی آسمان سے باتیں کرنے لگے۔ یہ عوام کو دھوکہ دے رہے ہیں کہ ہم پچھلے حکومت کا قرضہ چکارہے ہیں مگر یہ مزید قرض لے کر قوم کو مزید تباہی کے کنارے کھڑا کررہے ہیں۔ 

فضل رحیم ایڈوکیٹ نے کہا کہ اس دن کو منانے کا مقصد قوم کو اپنے محلص رہنماؤں  کے بارے میں یاد دہانی کرانا ہے اور ان کی کارناموں کو یاد کرنا تھا۔ محمد کوثر ایڈوکیٹ نے کہا کہ  28 مئی کو  پاکستان کی دفاع ناقابل تحسیر ہوئی تھی اور ہم ایٹمی طاقت بن چکے تھے اور  موجودہ حکومت کی غلط پالیسیوں سے بھی قوم کو آگاہ کرنا تھا۔ 

انہوں نے کہا کہ رمضان کے بعد موجودہ مہنگائی کے حلاف پورے ضلع میں بھر پور انداز سے احتجاج ہوگا۔ جلسہ سے محمد کوثر ایڈوکیٹ، ایم آئی خان ایڈوکیٹ، عبد الولی خان ایڈوکیٹ، مولانا احمد اللہ، ساجد اللہ ایڈوکیٹ، نیاز اے نیازی ایڈوکیٹ، فضل رحیم ایڈوکیٹ اور دیگر رہنماؤں نے اظہار حیال کیا۔ 

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.