عوامی نیشنل پارٹی کے منتخب صوبائی اُمیدوران کا پریس کانفرنس

باجوڑ- عوام نیشنل پارٹی نے ایسے اُمیدوار میدان میں اُتارے ہیں جن کے پارٹی اور باجوڑ عوام کیلئے قربانیاں ہیں۔ شاہ نصیر مست خیل
باجوڑ پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے اے،این،پی کے صوبائی جائنٹ سیکرٹری شاہ نصیر مست خیل،پی کے100 کے اُمیدوار حاجی گل افضل اور پی،کے 101کے اُمیدوار حاجی لعلی شاہ نے ایک پُر ہجوم کانفرنس سے خطاب کیدوران کیا۔
اُنہوں نے کہا کہ عوامی نیشنل پارٹی نظریئے اور عوامی خدمات پر یقین رکھتی ہے اور یہی وجہ ہے کہ صوبائی قائدین نے آج باجوڑ کے اُمیدواروں کا میریٹ کو ملحوظ خاطر رکھ کر فیصلہ کیا ہے اور ایسی اُمیدواروں کو میدان میں اُتارا ہیں جن پر پارٹی کے علاوہ عام لوگ بھی اعتماد کا اظہار کرتے ہیں۔
اُنہوں نے پی،ٹی،آئی کے دلبرداشتہ ورکرز سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ وہ آگے آکر اس میدان میں ہمارا ساتھ دیں کیونکہ ہم پارٹی سے بالاتر ہوکر عام عوام اور جوانوں کی خدمت اپنا اولین فرض سمجھتے ہیں اُنہوں نے الیکشن کمیشن آفیسر کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے تیاریاں مکمل کرے کیونکہ ایسا نہ ہو کہ گزرے ہوئے الیکشن کی طرح ان کا سارا سسٹم پھر فلاپ ہوجائے اور اگر ایسا کیا گیا تو پھر ہم بھی الیکشن کمیشن کے خلاف فلاپ ہو سکتے ہیں۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.