الیکشن کمیشن باجوڑنے تین حلقوں کے انتخابی امیدواروں کی حتمی فہرست جاری

باجوڑ-الیکشن کمیشن اف پاکستان نے دو جولائی کو صوبہ خیبر پختون خواہ کے قبائلی اضلاع ( سابق فاٹا) میں صوبائی اسبملی کے اپنی نوعیت کے اس پہلے الیکشن کے لیے باجوڑکے تین حلقوں کے انتخابی امیدواروں کی حتمی فہرست جاری کردیا ۔ جمعرات کے سہ پہر جاری فہرست ک ےمطابق تین حلقوں سے کل 39 امیدوار میدان میں ہیں ۔۔

 ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر باجوڑ پرویز اقبال نے جمعرات کے روز باجوڑ ٹائمز کو بتایاکہ باجوڑ سے صوبائی اسمبلی کے تینوں حلقوں کے لیے انتخابی امیدواوں کی جاری فہرست کے مطابق حلقہ پی کے 100 میں بارہ ۔ حلقہ پی کے 101 میں 15 جبکہ حلقہ پی کے 102 میں کل بارہ امیدواروں کے درمیان مقابلہ ہوگا۔

 انھوں نے بتایاکہ اج تمام انتخابی امیدواروں جن میں سیاسی پارٹیوں اور ازاد شامل ہیں کو انتخابی نشانات بھی الاٹ کی گئی ۔ ایک سوال کے جواب میں انھوں نے بتایاکہ باجوڑ سے صوبائی اسبملی کے تینوں حلقوں کے لیے کل 87 امیدواروں نے کاعذات نامزدگی جمع کی تھے تاہم باقی ماندہ امیدواروں نے چند دن قبل کاعذات واپس لی ہیں

۔ الیکشن کمیشن اف پاکستان کے جاری شیڈول کے مطابق قبائلی اضلاع میں صوبائی اسبملی کے انتخابات دو جولائی کو منعقد ہوں گے

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.