عید کے پہلے روز تیز رفتار ڈرائیونگ کے باعث 44 بچے زخمی ، جن میں سے 12 افراد کو پشاور منتقل

باجوڑ-باجوڑ میں عید کا پہلا دن لیکن ماتم کدے میں تبدیل ، خطرناک اور تیز ڈرائیونگ کی وجہ سے صبح سے اب تک 44 افراد زخمی۔ جن میں سے 12 افراد کو پشاور منتقل کیا جا چکا ہے۔

 ہسپتال ذرائع کے مطابق ایمرجنسی میں لائے گئے ، زیادہ تر زخمی بچے ہیں جو موٹر سائیکل حادثات میں زخمی ہوئے ہیں ، باجوڑ میں این سی پی گاڑیوں میں فلڈرز اور ویڈز کم قیمت کے باعث ہر شخص کے پاس موجود

ہے ، عید کے پہلے روز تیز رفتار ڈرائیونگ کے باعث 44 بچے زخمی ہو چکے ہیں ، لیکن تاحال انتظامیہ کی جانب سے سے ان واقعات کی روک تھام اور ٹریفک قوانین کے لیے عملی اقدام نظر نہیں آئے،

بچوں کے والدین اور باجوڑ کے عوام نے نے ڈی پی او باجوڑ اور ڈپٹی کمشنر سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر عید کے ایام کے لیے موٹر سائیکل پر پابندی لگائی جائے

اور گاڑیوں کی حد رفتار مقرر کی جائے تاکہ ان حادثات کا سدباب ممکن ہو

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.