مامینزو پل :کھلونا بم پھٹنے سے ایک بچی جاں بحق ۔ دو بچیاں زخمی

باجوڑ کے تحصیل خار کے علاقہ مامینزو پل کے نیچے کھلونا بم پھٹنے سے ایک بچی جاں بحق ۔ دو بچیاں زخمی. تینوں بچیاں بہنیں ہیں۔ دھماکے کے نتیجے میں 9 سالہ زلیخہ بی بی جاں بحق جبکہ اسکی دو بہنیں زبیدہ بی بی اورذاکرہ بی بی زخمی ہوگئی ۔زخمیوں کو علاج کیلئے خار ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

ذرایع کے مطابق ایک بچی نے بم کو اٹھایا تو زلیخہ بی بی کو پتہ چلا کہ یہ بم ہے تو اس نے بچی کے ہاتھ سے بم دور پھینکنے کی کوشش کی جس کے نتیجے میں دھماکہ ہوا۔

دھماکے کے نتیجے میں زلیخہ بی بی جاں بحق جبکہ ذاکرہ بی بی اور زبیدہ بی بی زخمی ہوگئی ہیں۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.