نقیب اللہ محسود کے والد نے بیرونی عناصر کا ایجنڈا مسترد کر دیا

اسلام آباد: نقیب اللہ محسود کے والد نے بیرونی عناصر کے ایجنڈے کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ بعض افراد میرے بیٹے کے قتل پر سیاست کر رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ میں نے نقیب اللہ محسود کے نام پر سیاست اور فنڈز جمع کرنے والوں کو کسی طور اجازت نہیں دی۔ مجھے پاکستان کی عدالتوں اور انصاف پر پورا یقین ہے۔ ملک میں 39، 39 سال تک کیسز چلتے ہیں لیکن مجھے ایک سال میں انصاف ہوتا نظر آ رہا ہے۔ دہشت گردی عدالت نے راؤ انوار کی ضمانت مسترد کر دی ہے۔

والد نقیب اللہ محسود نے کہا کہ وہ لوگ جو فوج کے خلاف بات کر رہے ہیں، وہ دراصل پاکستان کے مخالف ہیں۔ ہم پاکستان فوج کی اپنے علاقہ میں موجودگی کی حمایت کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ چند لوگوں کے یہ نعرے پاکستان کے خلاف ہیں۔ یہ تمہارا یا میرا نہیں بلکہ ہم سب کا پاکستان ہے۔ پاک فوج نے ہمارے علاقے میں ترقیاتی کام کرکے امن کے راستہ کو بحال کیا۔ اگر سیاست کو چھوڑ کر پاکستان فوج کے ساتھ کھڑے ہوں تو کوئی ہمیں مات نہیں دے سکتا

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.