گریڈ 19 پوسٹیں نہ ہونے ،12ڈاکٹروں کے دوسرے اضلاع میں تبادلے

باجوڑ: باجوڑ ہسپتال میں گریڈ 19 پوسٹیں نہ ہونے کیوجہ سےبیک وقت 12 ڈاکٹروں کے دوسرے اضلاع میں تبادلے ۔
تفصیلات کے مطابق باجوڑ ہسپتال میں 19 گریڈ کی پوسٹیں نہ ہونے کیوجہ سے درج ذیل لوکل ڈاکٹروں کا تبادلہ دوسرے اضلاع کو کیا گیا ۔جن میں ڈاکٹر طارق، ڈاکٹر اقبال، ڈاکٹر فضل الرحمان ڈاکٹر محمدی گل، ڈاکٹر عزیز الرحمان، ڈاکٹر سیف الرحمان، ڈاکٹر حبیب گل، ڈاکٹر شاہ روان، ڈاکٹر عالم، خان ڈاکٹر شفع اللہ اور ڈاکٹر عزت خان شامل ہے ۔
خبر پھیلتے ہی باجوڑ کے عوام میں کافی غم و غصہ پایا جاتا ہے اور حکومت پر مسلسل تنقید کی جا رہی ہے ۔
یاد رہے کہ وزیر اعظم عمران خان اور صوبائی ہیلتھ منسٹر ہشام انعام اللہ نے اپنے باجوڑ دوروں کے دوران اس بات کا اعلان کیا تھا کہ باجوڑ ہسپتال میں ڈاکٹروں کی کمی کو پورا کرنے کیساتھ خار ہسپتال کو اپگریڈ کیا جائیگا تاکہ یہاں ڈاکٹروں کی کمی کو پورا کیا جائے اور عوام کو صحت کے سہولیات کی فراہمی کیلئے یہاں گریڈ 18 سے اوپر ڈاکٹرز تعینات کئے جائے تاہم وہ اعلانات آج تک التوا کے شکار رہے ہیں ۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.