باجوڑ :صوبائی الیکشن کیلئے انتخابی عملہ اور سامان کی ترسیل کاکام جاری ہیں

 باجوڑ – باجوڑ میں کل ہونیوالے صوبائی الیکشن کیلئے انتخابی عملہ اور سامان کی ترسیل کاکام جاری ہیں۔ ضلع باجوڑ میں تینوں صوبائی حلقوں پی کے100، 101اور 102پر انتخابات ہورہے ہیں۔ جن کیلئے سامان کی ترسیل کاکام جاری ہیں اور سخت سکیورٹی کی نگرانی میں پولنگ اسٹیشنوں کو عملہ اور سامان پہنچایا جارہاہے ۔

باجوڑ میں تینوں حلقوں کیلئے کل 338پولنگ اسٹیشن قائم کئے گئے ہیں جن میں 67حساس جبکہ27حساس ترین پولنگ اسٹیشن قرار دیے گئے ہیں۔

باجوڑ کے تمام پولنگ اسٹیشنوں میں سی سی ٹی وی کیمرے نصب کئے گئے ہیں۔ دوسرے جانب انتخابی سامان کو پہنچانے کیلئے پبلک ٹرانسپورٹ کی پکڑ دھکڑ کا سلسلہ جاری ہیں جس کیوجہ سے عوام کو آمد ورفت میں سخت مشکلات کا سامنا ہیں

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.