باجوڑ ، 4 اگست یومِ شہدا پولیس/لیویز، جوش وجزبے سے منایا گیا ۔

0

باجوڑ :خیبر پختونخوا میں 4 اگست یومِ شہدا پولیس/لیویز کے طور پر منایا جارہا ہے اس سلسلے میں سول کالونی خار میں شہداء کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے ایک پروگرام منعقد کیاگیا
جس میں ڈپٹی کمشنر باجوڑ عثمان محسود، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر محمود احمد خان، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر باجوڑ پیر شہاب علی شاہ، کمانڈنٹ باجوڑ سکاوٹس اور تمام لائن ڈیپارٹمنٹ کے سربراہان لیویز فورس کے اہلکاروں اور شہداء کے لواحقین نے شرکت کی۔


ڈپٹی کمشنر باجوڑ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ باجوڑ لیویز اہلکاروں نے اس ملک اور علاقے کے امن برقرار رکھنے کیلئے اپنے قیمتی جانوں کا نذرانہ پیش کیا انہی کی قربانیوں سے اج باجوڑ میں امن قائم ہے۔ 
آخر میں شہداء کے ایصال ثواب کیلئے قرآن خوانی اور بلند درجات بلندی کیلئے اجتماعی دعا کی گئی۔
بعد میں ڈپٹی کمشنر نے یادگارِ شہداء پر حاضری دی پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.