ضلع خیبرملاگوری :لوڑہ مینہ میں اساتذہ کی 8آسامیاں خالی، طلباء کی پڑھائی متاثر

0

زاہد خان

 ضلع خیبر :ملاگوری ٗ گورنمنٹ ہائی سکو ل لوڑہ مینہ میں اساتذہ کی 8آسامیاں خالی، طلباء کی پڑھائی شدید متاثر ہو کر رہ گئی ہے۔ اس حوالے سے مقامی والدین نے بتایا کہ ملاگوری کے گنجان آباد علاقہ لوڑہ مینہ میں واقع گورنمنٹ ہائی سکول میں عرصہ دراز سے اساتذہ کی شدیدکمی ہے اور مذکورہ سکول میں 3سی ٹی، 1ایس ای ٹی، 1پیش امام جبکہ پی ٹی سی کے2آسامیاں خالی پڑی ہوئی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ مذکورہ سکول کیلئے برہ درہ، تاتارہ، ژورہ مینہ سمیت دیگر دوردراز کے علاقو ں سے طلباء پڑھنے کیلئے آتے ہیں مگر اساتذہ کی کمی کی وجہ سے ان کا قیمتی وقت ضائع ہورہا ہے۔ مقامی والدین نے بتایا کہ محکمہ تعلیم کی کاکرکردگی کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتاہے کہ 20ہزار سے زائد کی آبادی کیلئے صرف ایک ہی پرائمری سکول ہے جس میں بھی اساتذہ کی کمی ہے جوکہ قابل افسوس ہے۔

مقامی والدین نے تمام حکام بالا سے مطالبہ کیا کہ گورنمنٹ ہائی سکول لوڑہ مینہ ملاگوری کی حالت زار پر رحم کی جائے اور سکول میں اساتذہ کی کمی کو فی الفور پوری کردی جائیں تاکہ مقامی طلباء تعلم حاصل کرکے ملک و قوم کانا م روشن کرسکیں۔

 اس حوالے سے جب مقامی ضلعی تعلیمی آفیسر (DEO)سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے بتایا کہ محکمہ تعلیم ضلع خیبر نے جنوری 2019ء میں 320اساتذہ کی بھرتیوں کی فہرستیں ایٹا کو ارسال کردیئے ہے اور جیسے ہی اس پر بھرتی کا عمل مکمل ہوگا تو مذکورہ بالا سکول کو بھی سٹاف فراہم کردی جائے گی۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.