باجوڑ کے عمائدین ازاد کشمیر اور مقبوضہ کشمیر کے عوام کے ساتھ ہیں , ملک فضل واحد

0

رپورٹ انواراللہ خان

باجوڑ کے قبائلی عمائدین ، سیاسی اور سماجی افراد پر مشتمل ایک نمایندہ وفد نے منگل کے روز ازاد کشمیر کے دارلحکومت مظفراباد میں مصروف دن گزارا ۔ ازاد کشمیر کے دارلحکومت مظفر اباد سے اے جاری ایک ویڈیو پیغام میں باجوڑ کے ترکھانی قبائلی کے سرکردہ قبائلی رہنماء ملک فضل واحد نے بتایاکہ وفد پیر کے شام یہاں پر پہنچ گیاہے ۔

انھوں نے کہاکہ منگل کے روز وفد کے ارکان نے ازاد کشمیر کے دارلحکومت مظفراباد کے سیاسی ۔ سماجی اور دیگر مکاتب فکر کے افراد سے ملاقاتیں کی اور انہیں یقین دلایا کہ باجوڑ کے عوام اس مشکل وقت میں ازاد کشمیر اور مقبوضہ کشمیر کے عوام کے ساتھ ہیں ۔

انھوں نے کہاکہ وفد نے ملاقاتو ں کے دوران مظفر اباد کے سیاسی۔ سماجی اور دیگر افراد کو اپنی دورہ ازاد کشمیر کے حوالے سے بتایا اور کہا کہ وفد کے ازاد کشمیر انے کا واحد مقصد یہ ہے کہ مقبوضہ کشمیر کے نہتے اور معصوم لوگوں کے ساتھ جو گزشتہ اڑتالیس دنوں سے بھارتی حکومت کے ظلم و زیادتی اور مسلسل کرفیو کے شکار ہیں کے ساتھ اظہار یجکہتی کریں اور ازاد کشمیر کے عوام کے حوصلہ بڑھائی اور انہیں اس مشکل وقت میں ہر قسم کے تعاون کا یقین دلائے ۔

 ملک فضل واحد نے بتایاکہ ملاقاتوں کے دوران ازاد کشمیر کے مختلف مکاتب فکر کے افراد نے باجوڑ سے ائے ہوئے وفد کی اس جذبہ کی انتہائی تعریف کی اور بہت سراہا ۔ ملاقاتوں کے دوران ازاد کشمیر کے سیاسی اور دیگر افراد نے کہاکہ باجوڑ کے لوگ انتہائی بہادر اور غیور ہیں اور ازاد کشمیر کی بھارتی تسلط سے ازادی میں باجوڑ کے لوگوں کا ایک مسلمہ کردار ہے ۔

ملک فضل واحد کے مطابق وفد چند دنوں تک ازاد کشمیر میں رہے گا اور کوشش ہوگی کہ ان علاقوں کے لوگوں سے بھی ملے جو لائین اف کنٹرول کے قریب واقع ہیں

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.