امن کے قیام میں علماء کرام کا کردار مسلمہ ہے،سیکٹر کمانڈر نارتھ ملک غلام محمد

0

باجوڑ-پاکستان اس وقت خطرات سے دوچار ہے،علمائے کرام ممبر و محراب سے امن، محبت اور رواداری کا درس دیں ۔ان خیالات کا اظہار سیکٹرکمانڈر نارتھ ملک غلام ممد نے باجوڑ سکاؤٹس میں علمائے کرام کے ایک نمائندہ وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔

اُنہوں نے کہا کہ مملکت خداداد پاکستان اسلام کے نام پر حاصل ہوا۔یہاں مسلمان آباد ہے۔لیکن پھر بھی ہم فرقوں میں تقسیمِ ہے۔موجودہ حالات کا تقاضا ہے کہ ہم ملک میں امن اور اس کی تعمیر وترقی کیلئے متحد ہوجائیں ۔
اس موقع پر سابق سینیٹر مولانا عبدالرشید، مفتی احسان الحق ودیگر علماء نے کہاکہ اس وقت تمام علمائے کرام ملکی سالمیت اور بقا کیلئے ایک کشتی کے مسافر ہے ۔ہم قطعی طور پر اس ملک میں بدامنی اور قتل وقتال کے حامی نہیں ہے۔
اس سے قبل بھی ملک بھر کے علمائے کرام نے متفقہ طور پر فتویٰ جاری کیا تھا ۔کہ پاکستان دارالحرب نہیں ۔یہاں جنگ جدال اسلامی روح کے منافی ہے

پاک فوج کے ساتھ ہم شانہ بشانہ کھڑے ہے۔اور دشنن کے ہر چال کو ناکام بنانے کیلئے کسی، بھی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے ۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.