سلارزی :بارات پارٹی میں شامل ایک موٹر کار کو حادثہ ۔ تین افراد شدید زخمی

0

ضلع باجوڑ کے تحصیل سلارزی میں بارات پارٹی میں شامل ایک موٹر کار کو حادثہ ۔ تین افراد شدید زخمی ہوگئے ۔ لیویز حکام اور مقامی لوگوں کے مطابق حادثہ منگل کے روز تحصیل سلارزی کے علاقہ میں پشت- سلارزی مین ہائی وے پر پیش ایا ۔

 حکام کے مطابق بارات پارٹی میں شامل ایک موٹر کار اچانک سڑک کنارہ کھڑے درخت سے ٹکراگیا جس کے نتیجے میں دو خواتین اور ایک بچہ شدید زخمی ہوگیا ۔ حکام کے مطابق حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش ایا ۔

حادثہ کے فوراً بعد مقامی لوگ جائے وقوع پر پہنچ گئی اور انھوں نے زخمیوں کو جن کا تعلق ناراضہ نامی علاقہ سے بتایا جارہاہے کو ضلعی ہیڈکوارٹر ہسپتال خار پہنچادیا  

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.