انتظامیہ کا باجوڑ میں غیر قانونی سپیڈ بریکرز کے خلاف مہم کا اغاز

0

باجوڑ -ضلعی انتظامیہ کا  باجوڑ میں غیر قانونی سپیڈ بریکرز کے خلاف مہم کا اغاز ۔ بڑی تعداد میں غیر قانونی سپیڈ بریکرز ہٹادی گئی۔

ڈپٹی کمشنر باجوڑ عثمان محسود نے جمعرات کے روز صحافیوں کو بتایاکہ انتظامیہ نے ضلع بھر میں غیر قانونی طور پر بنائے گئے سپیڈ بریکرز کے خلاف مہم شروع کیاہے ۔

 انھوں نے بتایاکہ یہ مہم ضلع میں لوگوں کی جانب سے مصروف شاہراہوں پر بڑھتے ہوئے غیر قانونی سپیڈ بریکرز کے خلاف موصول شکایت کے بعد شروع کیا گیا ہے ۔

 انھوں نے کہاکہ ضلع کے مختلف علاقوں جن میں زیادہ تر خار تحصیل کے علاقہ شامل ہیں  میں سڑکوں پر غیر قانونی سپیڈ بریکرز بنائے گئے ہیں جو بقول ان کے ٹریفک میں خلل کا باعث بن رہے ہیں ۔

انھوں نے کہاکہ پولیٹکل تحصیلدار خار عجم خان غیر قانونی سپیڈ بریکرز کے خلاف مہم کی نگرانی کررہے ہیں جبکہ اس مہم میں لیویز اہلکار اور متعدد ٹریکٹرز حصہ لے رہے ہیں ۔

انھوں نے بتایاکہ جمعرات کے روز درجنوں غیر قانونی سپیڈ بریکرز ہٹادی گئی ہیں

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.