باجوڑ میں تخریب کاری کا منصوبہ ناکام ۔ اسلحہ برامد

0

باجوڑ -ضلع باجوڑ کے تحصیل ماموند میں سیکورٹی فورسز اور پولیس فورسز کے بروقت کاروائی سے تخریب کاری کا ایک بڑا منصوبہ ناکام ہوگیا ۔ بڑی تعداد میں راکٹ گولے ۔ ہینڈ گرینڈ ۔ ریموٹ کنڑول بم اور واکی ٹآکے سیٹ برامد۔

ضلعی پولیس سربراہ ( ڈی پی او ) باجوڑ پیر شہاب علی شاہ نے جمعہ کے روز صحافیوں کوبتایاکہ پولیس کے بم ڈسپوزل سکواڈ اور باجوڑ سکاوٹس کے بم ڈسپوزل پارٹی نے تحصیل ماموند کے علاقہ جنگزئی میں ایک مشترکہ کاروائی کے دوران بڑی مقدار میں اسلحہ برامد کیاہے

انھوں نے بتایاکہ برمد ہونے والا اسلحہ جو ایک کھیت میں موجود تھا میں دس عد ار پی جی راکٹ ۔ پانچ دستی بم ۔ دو ائی ڈیز اور چھ عدد واکی ٹاکی سیٹ شامل ہیں ۔

انھوں نے کہاکہ برامد ہونے والا اسلحہ کو سول کالونی خار منتقل کیاگیاہے

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.