ایک اور وعدے کی تکمیل۔ایم پی اے نثار مومند نے امبار میں ہائی سکول کا افتتاح کر لیا

0

قبائلی ضلع مہمند(فرہاد کدی خیل)ایک اور وعدے کی تکمیل۔ایم پی اے نثار مومند نے امبار میں ہائی سکول کا افتتاح کر لیا۔افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایم پی اے نثار مہمند نے کہا خوشحال پاکستان اور ترقی یافتہ ضلع بننے کے لیے تعلیم نہایت ضروری ہے۔دوستی اور رشتہ داریاں نبھانے کی بجائے اپنے بچوں کا خیال رکھتے ہوئے کام چور اساتذہ کی نشاندہی کرنا چاہیے۔اساتذہ سے زیادہ والدین کی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ اپنے بچوں کی تعلیم و تربیت پر خصوصی توجہ دیں۔

 انہوں نے کہا کہ اپوزیشن ممبر ہونے کے باوجود ہمت ہارنے والا نہیں ہوں،علاقے کی بہتری کے لیے جدوجہد جاری رکھوں گا۔ڈیوٹی نہ کرنے والے پی ایچ ڈی اساتذہ سے لوکل اور ڈیوٹی فل ماسٹراور بچلر اساتذہ بہتر ہے۔

تعلیمی ایمرجنسی کے بغیر تبدیلی کے وعدے بے بنیاد ہیں۔خواتین کے لیے بھی سکول قائم کرنے کی کوشش کریں گے۔تحصیل امبار عوام کیساتھ میں نے ہائی سکول بنانے کا وعدہ کیا تھا اج میں نےاپنا وعدہ پورا کیا،بہت جلد خواتین کے لیے دستکاری سنٹرز کی خوشخبری بھی سنائیں گے۔نظریاتی اختلافات بھلا کرعلاقے کی بہتری کے لیے سب کو مل کر کام کرنا ہوگا۔تقریب میں اسسٹنٹ ایجوکیشن افیسر سیف اللہ اور محمد علی، صدر آل ٹیچرایسوسی ایشن مرجان علی اور کثیر تعداد میں بچوں اور ان کے والدین نے شرکت کی۔

تقریب سے اسسٹنٹ ایجوکیشن افیسر سیف اللہ اور محمد علی، صدر آل ٹیچر ایسوسی ایشن مرجان علی نے بھی خطاب کیا۔یاد رہے گزشتہ کئی سالوں سے سابقہ فاٹا اور موجودہ قبائلی اضلاع میں دہشتگردی کے دوران سب سے زیادہ نقصان تعلیم کی مد میں ہوئی ہے۔ضلع مہمند میں دہشتگردی کے دوران 127 تعلیمی ادارے تباہ ہوچکے ہے۔جو تاحال ویران پڑے ہیں۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.