ضلع باجوڑ: حالیہ شدید بارشوں اور ژالہ باری سے متاثرہ علاقوں میں سروے کا کام جاری ہے ۔

0

ضلع باجوڑ ( انواراللہ خان ) صوبائی حکومت . جماعت اسلامی حلقہ پی کے 102 سے رکن صوبائی اسبملی سراج الدین خان اور ڈپٹی کمشنر باجوڑ عثمان محسود کی ہدایات کی روشنی ضلع باجوڑ کے تحصیل وڑ ماموند میں حالیہ شدید بارشوں اورژالہ باری سے ہونے والے نقصانات کا تخمینہ ( اندازہ) لگانے کے لیے حلقہ پی کے 102 سے جماعت اسلامی کے رکن صوبائی اسبملی سراج الدین خان کے فرزند اور ترقیاتی کاموں کے چیف کوارڈنیٹر خالد خان اور پولیٹکل تحصیلدار وڑ ماموند وکیل خان کی نگرانی میں کئی روز سے جاری سروے کا کام اج ( بروز پیر ) بھی جاری رہا ۔

 حلقہ پی کے 102 کے ترقیاتی امور کے چیف کوارڈنیٹر خالد خان اور تحصیلدار وکیل خان کی سربراہی میں سروے ٹیم نے اج ( بروز پیر 7 اکتوبر ) تحصیل وڑ ماموند کے کئی متاثرہ علاقوں جن میں سیی سئی، کنڈرو اور سئیری قابل زکر ہیں کا تفصیلی دورہ کیا اور بارشوں سے متاثرہ مکانات کا جائزہ لیا ۔

دورہ کے دوران سروے ٹیم کے ممبران نے متاثرہ مکانات کے مالکان سے ملاقاتیں کی اور ان کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا ۔ سروے ٹیم نے نقصانات کے بارے میں مکمل معلومات بھی حاصل کی تاکہ ان کے ساتھ مدد کی جاسکیں ۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.