قبائلی اضلاع میں رسم ورواج کے مطابق سابقہ تمام فیصلوں کو برقرار رکھا جائے۔ملک محمد ایاز،ملک شاہین خان۔

0

باجوڑ-قبائلی اضلاع میں سابقہ فیصلوں کو تحفظ دے کر امن و امان کو یقینی بنانا جائے ان خیالات کا اظہار ملک محمد ایاز،ملک شاہین خان اور تحصیل ماموند کے دیگر ملکان اور مشران نے علاقہ برکلی میں ایک گرینڈ جرگے سے اپنے خطاب کے دوران کیا

انہوں نے کہا کہ ہم نے علاقہ گبری میں دو متحارب فریقین کے درمیان دشمنی کے خاتمے کے لیے متفقہ طور پر قوم دولت خیل اور قوم لوئی خیل کے درمیان قبائلی رسم ورواج کے مطابق فیصلہ کیا تھا اس دشمنی میں 8 قیمتی جانیں ضائع ہونے کے ساتھ ساتھ کئی افراد زخمی ہوئے تھے خوف وہراس 30 سالوں سے علاقے میں پھیلی ہوئی تھی ہمارے علاقائی رسم ورواج کے مطابق چند خاندانوں کو علاقہ بدر کیا گیا تھا لیکن اب موجوہ نظام کے تحت دوبارہ ان تنازعات کی سماعت عدالتوں میں کی جا رہی ہے جس سے دوبارہ بد امنی اور خون خرابے کا خطرہ پیدا ہو چکا ہے

 انہوں نے مزید کہا ہم نے علاقائی رسم ورواج کے مطابق بے شمار دشمنیاں اور جائیداد کے تنازعات کو ختم کیا آگر دوبارہ عدالتوں میں ازسر نو ان کی سماعت شروع کی گئی تو پھر حالات کسی کی کنٹرول میں نہیں رہینگے

انہوں نے سپریم کورٹ اور ہائی کورٹ سے مطالبہ کیا کہ سابقہ دور میں کیے گئے فیصلوں کو برقرار رکھ کر قومی جرگوں کو قانونی حیثیت اور تحفظ فراہم کی جائے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.