حکمران اپنی کرپشن اور عیش وعشرت میں مگن ہے، بے روزگاری اور مہنگائی نے عوام کے کمر توڑ دی، سینٹر سراج الحق

0

باجوڑ-امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق المرکز اسلامی باجوڑ عنایت قلعہ میں ملکی صورتحال پر پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قبائلی اضلاع کے انظمام کے بعد حکومت نے سالانہ اربوں روپے قبائلی اضلاع کے تعمیر و ترقی اور بے روزگاری کے خاتمے پر لگانے کے وعدے اور اعلانات کئے تھے۔مگر قبائلی اضلاع کو تاحال ایک پیسہ بھی نہیں ملا ہے۔


قبائلی اضلاع کی تعلیمی ادارے،صحت اور انفراسٹرکچر تباہی کے طرف جارہے ہیں۔جبکہ بے روزگاری اور مہنگائی نے عوام کے کمر توڑ دی ہے،مگر حکمران اپنی کرپشن اور عیش وعشرت میں مگن ہے۔


انہوں نے قبائیلی اضلاع کے عوام سے کئے گئے وعدوں کو فوری عملی جامہ پہنانے کا مطالبہ کیا۔دریں اثناء قبائلی اضلاع کے عوام سے مل کر حکومت کے خلاف ان کا حق حاصل کرنے کے لئے احتجاجی تحریک چلانے کی دھمکی دی۔

انہوں نے کہا کہ نااہل حکمرانوں کی وجہ سے ملک معاشی اور انتظامی لحاظ سے بدحالی کا شکار ہے۔ملک میں بے روزگاری، مہنگائی کا راج اور امن و امان کی صورتحال انتہائی ناگفتہ بہ ہے۔اور کسی کو تحفظ میسر نہیں ہے۔

جبکہ مسئلہ کشمیر کو موجودہ حکومت نے دفن کردیا ہے۔اور کشمیریوں کے لئے سالوں سے جاری جدوجہد پر پانی پھیر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی اپنے طریقے سے حکومت کے خلاف تحریک کا آغاز کرے گی۔اور انشاء الله حکومت کو گراکر عوامی مینڈیٹ والی حکومت بنائی جائیگی ،جس کے لئے شورہ کا اجلاس جلد ہی طلب کیا جائے گا۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.