آل باجوڑ پرائیویٹ سکولز سپورٹس فیسٹول کا آغاز

0

باجوڑ ( انواراللہ خان ) ال باجوڑ پرائیویٹ سکولز سپورٹس فیسٹول کا آغاز ہوگیا ۔ سالانہ سپورٹس میلے کا افتتاحی تقریب باجوڑ سپورٹس کمپلیکس خار میں منعقد ہوا جس میں باجوڑ بھر کے تمام پرائیوٹ سکولوں کے طلباء اور اساتذا نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔ فیسٹول کا افتتاح ال پرائیوٹ سکولز ایسوسی ایشن کے پی کے صوبائی صدر عقیل رزاق نے فیتہ کاٹ کر کیا۔

 اس موقع پر ڈسٹرکٹ سپورٹس منیجر فضل اکبر خلجی ، ال باجوڑ پرائیوٹ سکولز ایسوسی ایشن کے صدر بہادر سید ، سلطان محمد ، شاہد لطیف ، شوکت حسین اور دیگر عہدیداروں سمیت پرائیویٹ سکولز کے پرنسپلز نے شرکت کی ۔

 تقریب کے موقع پر سکولوں کے طلبہ نے مارچ پاسٹ کیا ۔ جبکہ اس موقع پر رسہ کشی ، فٹ بال ، کرکٹ ، والی بال اور دیگر گیمز کے افتتاحی میچز بھی ہوئے ۔

 افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عقیل رزاق نے شاندارفیسٹیول کے انعقاد پر منتظمین کو مبارکباد دی اور کہا کہ اس طرح کے مقابلے صحت کے نشونماء کیلئے انتہائی ضروری ہے ۔ کیونکہ تندرست صحت ہی صحت مند دماغ پر ورش پاتی ہے جبکہ یہ تفریح کا بھی ایک اہم اور مثبت ذریعہ ہے اور منشیات سے نجات کا بھی واحد ذریعہ ہے۔

 بہادر سید نے کہا کہ ہب آف پرائیویٹ ایجوکیشن ضلع بھر میں تعلیم کے فروغ کیساتھ ساتھ کھیلوں کے فروغ کیلئے بھی اپنا کردار ادا کرتارہیگا ۔

 اہتمام پرائیویٹ سکولوں کے فیسٹیول میں کرکٹ، فٹ بال ، والی بال ، رسہ کشی سمیت دیگر مقابلے منعقد ہونگے ۔ فیسٹیول میں29سکولوں کی ٹیمیں مختلف کھیلوں میں مدمقابل ہونگے ۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.