ڈی آئی جی مردان ریجن شیر اکبر خان ،نئے ضم شدہ ضلع مہمند کا ایک روزہ دورہ ۔

0

سلیمان خان مہمند

ضلع مہمند- ڈی پی او مہمند عبدالرشید خان اور ایس ڈی پی او دلفراز خان سمیت دیگرپولیس آفسران نے ان کا خیر مقدم کیا،  ڈی آئی جی مردان نے یاد گار شہداء پر حاضری دی، پھول چڑھائے اور سلامی پیش کی۔

 ڈی آئی جی مردان نے اپر اور لوئرمہمند میں قائم دونوں تھانوں کا معائنہ کیا۔ غلنئی میں واقع ڈی پی او آفس میں ضلع بھر کے ڈی ایس پیز اور ایس ایچ اوز کے ساتھ میٹنگ کی۔ انہوں نے کہا کہ علاقے میں امن و امان برقرار رکھنے،  منشیات اور دیگر جرائم کی روک تھام کیلئے تمام تر وسائل کو بروئے کار لانے پر زور دیا۔  ضلع مہمند کے دورے کے دوران ڈی آئی جی مردان نے مہمند میں تعینات اے ڈی سی سیف الاسلام اور عدلیہ کے افسران سے بھی ملاقاتیں کیں، اور علاقے کے حالات سے واقفیت حاصل کرنے کے علاوہ ضلع مہمند میں انتظامی امور کے حوالے سے انہیں اپنے تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.