حزب مخالف کے متعدد پارٹیوں کی جانب سے باجوڑ میں مشترکہ احتجاجی مظاہرہ کا انقاد

0

باجوڑ- ( انواراللہ خان ) حزب مخالف کے متعدد پارٹیوں کی جانب سے باجوڑ میں مشترکہ احتجاجی مظاہرہ کا انقاد ۔ صدر مقام خار میں منعقد ہونے والے اس احتجاجی مظاہرہ کا اہتمام جمعیت علماء اسلام ف نے کیا تھا جس میں متعدد سیاسی جماعتوں جن میں عوامی نشنیل پارٹی ۔ پاکستان پیپلز پارٹی اور پاکستان مسلم لیگ – ن قابل زکر ہیں کے سینکڑوں کارکنوں نے شرکت کی ۔

 احتجاجی جلسہ سے جے یو ائی –ف کے مقامی سربراہ مولانا عبدالرشید ۔ حاجی سید بادشاہ ۔ اے این پی باجوڑ کے صدر گل افضل خان ۔ ملک عطاء اللہ ۔ پاکستان پیپلز پارٹی باجوڑ کے صدر اورنگزیب ۔ امیر خان ۔ پاکستان مسلم لیگ- ن باجوڑ کے رہنماوں انوارالحق ۔ میاں اسماعیل خان اور دیگر نے خطاب کیا۔

 مقررین نے کہاکہ حکومت کے علط پالیسوں کی وجہ سے لوگ انتہائی مشکل صورتحال سے دوچار ہیں اور روزمرہ اشیاء کی نرخوں میں روز بروز اضافہ ہوتاجارہاہے۔ مقررین نے مقامی ایم این ایز ۔ ایم پی ایز اور سینٹر کی کارکردگی کو مایوس کن قرار دیا ۔

ان کا کہنا تھا کہ باجوڑ میں ایک سنیٹر ۔ دو ایم این ایز اور تین ایم پی ایز موجود ہیں تاہم بقول ان کے ان ساروں کا عوامی مسائل میں کوئی دلچپسی نہیں ہیں ۔ مقررین کے مطابق باجوڑ کے ممبران اسمبلی نے عوام کو مایوس کیاہے

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.