ایڈز کنٹرول پروگرام کے مطابق ضم شدہ اضلاع میں ایڈز مریضوں کی تعداد738 ہے،جبکہ باجوڑ میں ایڈز مریضوں کی تعداد 61ہیں

0

باجوڑ میں ایڈز پروگرام سے متعلق آگاہی سیمینار کا انعقاد ۔ ڈائریکٹوریٹ ہیلتھ سروسز ضم شدہ اضلاع اور ایڈز کنٹرول پروگرام ضم شدہ اضلاع کے زیر اہتمام ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال خا رمیں ایڈز سے آگاہی کیلئے سیمینار کا انعقاد کیاگیا ۔

سیمینار میں مقامی لوگوں ، ہیلتھ سٹاف اور ڈاکٹرز نے شر کت کی ۔ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر باجوڑ ڈاکٹر خلیل الرحمن، فوکل پرسن ایڈ ز کنٹرول نادر خان ، ڈاکٹر اجمل ، ڈاکٹر فضل الرحمن اور دیگر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے ایڈز سے بچاؤ اوراحتیاطی تدابیر اپنے پرروشنی ڈالی ۔

ایڈز کنٹرول پروگرام ضم شدہ اضلاع کے مطابق ضم شدہ اضلاع میں ایڈز مریضوں کی تعداد738 ہیں۔

جن میں سب ذیادہ تعداد شمالی وزیر ستان کی ہے شمالی وزیر ستان میں ایڈز مریضوں کی تعداد190، ضلع کرم میں 148،ضلع خیبر 130، جنوبی وزیرستان 113، ضلع مہمند 62، ضلع باجوڑ 61جبکہ ضلع اورکزئی میں ایڈز مریضوں کی تعداد34ہیں ۔ فوکل پرسن نادر خان کے مطابق ضم شدہ میں ایڈز کے تشخیص اور علاج کیلئے تین مراکز جنوبی وزیر ستا ن ، ضلع کرم اور ضلع باجوڑ میں قائم کی گئی ہیں جہاں پر ان مریضوں کا علاج جاری ہیں۔

 مقررین نے کہا کہ ایچ آئی وی وائرس پھیلنے کے چند وجوہات جن میں غیر محفوظ جنسی تعلقات، استعمال شدہ سرنج کے استعمال ، غیر ٹیسٹ شدہ خون کے انتقا ل ، استعما ل شدہ اورخون آلودہ اوزاروں کے استعمال اور متاثرہ ماں سے بچے کوپھیلتا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ جن اضلاع میں مراکز قائم کی گئی ہیں اُن اضلاع کے لوگ علاج کیلئے پشاور آتے تھے ۔ لیکن اب متعلقہ ضلع میں ہی اُن کا علاج ہورہاہے ۔

 انہوں نے کہا کہ یکم دسمبر سے قبائلی اضلاع میں شروع ہونیوالا آگاہی ہفتہ اختتام پذیر ہوگیااور باجوڑ سے قبل دوسرے ضم شدہ اضلاع میں آگاہی سیمینارز کا انعقاد کیاگیا تھا ۔

سیمینار کے بعد آگاہی واک کا بھی انعقاد کیاگیا جس میں ہیلتھ سٹاف اور ڈاکٹرز کیساتھ ساتھ عام لوگوں نے بھی شرکت کی ۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.