باجوڑ میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ کے خلاف مظاہرہ

0

خار ( انواراللہ خان ) باجوڑ کے عوام کا بجلی کی لوڈ شیڈنگ کے خلاف احتجاجی مظاہرہ ۔ مظاہرین نے خار- تیمرگرہ  ہائی پر ٹائر جلا کر اسےایک گھنٹے تک ٹریفک کے لیے بند رکھا ۔

یہ مظاہرہ ہفتہ کے روز جار کے علاقہ میں منعقد ہوا جس میں مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے سینکڑوں افراد نے شرکت کی ۔  مظاہرین نے جار کے مقام پر- خار – تیمرگرہ ہائی وے پر ٹائر جلاکر اسے ایک گھنٹہ سے زیادہ تر ہر قسم کے ٹریفک کے لیے بند رکھا جس کی وجہ سے لوگوں کی امدورفت معطل ہوگئی ۔

 مظاہرین نے ٹرائبیل الیکٹرک سپلائی کمپنی ( ٹیسکو) کے مقامی اہلکاروں کے خلاف سخت نعرہ بازی کی اور کہاکہ باجوڑ میں گزشتہ اٹھ نو دنوں سے بجلی کی فراہمی بغیر کسی وجہ کے معطل ہے جس کی وجہ سے لوگوں کو انتہائی مشکل صورتحال کا سامنا ہے ۔

 انھوں نے مقامی پارلمینٹرین کے خلاف بھی نغرہ بازی کی اور کہاکہ باجوڑ میں چھ ممبران قومی اسمبلی اور صوبائی اسمبلی موجود ہیں مگر بقول ان کے انھوں نے باجوڑ میں بجلی کی ناروا اور ظالمانہ لوڈ شیڈنگ پر مکمل خاموشی اختیار کی ہے ۔

 مظاہرین نے خبردار کیا کہ اگر علاقہ میں بجلی کی فراہمی فوری طور بحال نہیں ہوئی تو اسی طرح کے مظاہروں کا سلسلہ شروع کیا جائے گا ۔ بعد میں انتظامیہ کے حکام کے ایک ٹیم نے مظاہرین سے مذاکرات کی جس کے بعد مظاہرین پرامن طور پر منشتر ہوگئے

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.