باجوڑ، ایف سی بم ڈسپوزل سکواڈ پر بارودی مواد کا دھماکہ

0

باجوڑ-ضلع باجوڑ میں فرنٹیئر کور (ایف سی) کے بم ڈسپوزل سکواڈ پر بارودی مواد کے دھماکہ میں قریب سے گزرنے والی ایمبولینس کو نقصان پہنچا تاہم واقعے میں کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔

تحصیل سلارزئی علاقہ درہ میں ایف سی بم ڈسپوزل سکواڈ کے اہلکار معمول کے مطابق سرچنگ کررہے تھے کہ اس دوران سڑک کے وسط میں پہلے سے نصب ریموٹ کنٹرول بم زوردار دھماکہ سے پھٹ گیا جس کے نتیجہ میں ایک ایمبولینس کو نقصان پہنچا جبکہ اہلکار محفوظ رہیں۔

واقعے کے بعد ایف سی اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.