ضلع مہمند ٹیسکو کی جانب سے کھلی کچہری کا انعقاد

0

سلیمان خان مہمند

ضلع مہمند -ضلع مہمند میں دستیاب بجلی کی منصفانہ تقسیم اور لوڈشیڈنگ میں کمی لانے کے لئے ٹیسکو کی جانب سے کھلی کچہری کا انعقاد، فیکٹری مالکان اورصارفین نے بجلی مسائل کے بارے  میں انبار لگا دئیے۔ایڈیشنل چیف انجینئیراحسان اللہ مروت نے ممکن بہتری لانے کی یقین دہانی۔

تفصیلات کے مطابق قبائیلی ضلع مہمند میں ٹیسکو  نارتھ پشاور سرکل کے زیر اہتمام واپڈا ہاؤس ہیڈکوارٹر غلنئ میں ہفتہ کے روز بجلی شکایات کے ازالے کے لئے کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں فیکٹری مالکان اور عام صارفین نے لوڈشیڈنگ کے بارے میں مسائل کے  انبار لگا دئیے۔ اور مطالبہ کیا کہ کمرشل استعمال کے لئے الگ فیڈرز پر کام تیز کیا جائے۔ اور گھریلو استعمال کے لئے ضرورت کے مطابق بجلی فراہم کی جائے تاکہ پینے کے پانی بحران پر قابو پایا جاسکے ۔جس پر پشاور سرکل کے چیف انجینئر احسان اللہ مروت، نادرن ڈویژن ایکسین غلنئ انجینئر شیراز خان کے علاوہ تمام ایس ڈی اوز  تجاویز نوٹ کئے۔ اس موقع پر صارفین نے لوڈ شیڈنگ ، ٹرپننگ اور ٹیکسز کے بارے میں اظہار خیال کیا گیا۔ گندھاب ماربل فیکٹری کے مالکان نے کہا کہ ان کو علیحدہ بجلی فیڈر دینے کا کہا تھا لیکن اس پر کام سست روی کا شکار ہے،

 اس موقع پر چیف انجینئر احسان اللہ نے صارفین کو یقین دلایا کہ فیڈر میں جو تاخیر ہو رہی ہے اس میں حائل مشکلات جلد دور کئے جائیں گے اور تمام مسائل کے حل کیلئے ممکن ٹھوس اقدمات اٹھائیں گے.

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.