موبائل گیم PUBG کھیلنے والوں‌ کے لیے بڑی خبر

0

اسمارٹ فون اور کمپیوٹر پر کھیلے جانے والے معروف گیم PUBG کی انتظامیہ نے نئے نقشے متعارف کرانے کی تیاری شروع کردی۔

پب جی انتظامیہ کی جانب سے ٹویٹر اور فیس بک پیج پر تصاویر شیئر کی گئیں جو دراصل ڈیزائن کیے گئے نئے نقشوں (میپس) کی ہیں۔ ٹویٹر اور فیس بک پر تصاویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن لکھا گیا ہے کہ ’تیز اور خاموش مگر تیزی سے جان لیوا‘۔

پب جی پر نظر رکھنے والے ماہرین کا کہنا ہے کہ کمپنی کی جانب سے جلد ہی گیم میں دو نئے میپ شامل کیے جائیں گے یا پھر ’مرمار‘ میپ کو نئے انداز سے پیش کیا جائے گا۔

پہلی تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دیوراوں پر ہونے والی ڈیزائنگ (ٹیکچر)، درخت اور میدان بالکل تبدیل ہے جبکہ دوسرے میں زیر زمین حصے میں موجود تصاویر، پنجرے اور سونے کی اینٹیں دکھائی گئی ہیں

ماہرین کے مطابق دوسری تصاویر مرامار میپ کی ہوسکتی ہے کیونکہ اس حوالے سے پہلے ویڈیو بھی سامنے آچکی ہے۔ سوشل میڈیا صارفین نے دونوں تصاویر کے حوالے سے اپنی اپنی آراء بھی پیش کیں

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.