تبدیلی سرکار اپنا وعدہ پورا کریں ،باجوڑ کنٹریکٹرزایسوسی ایشن صدرعمر واحد

0

باجوڑ کے ٹھیکہ داروں کاجاری ترقیاتی کام بند کرنیکا اعلان،باجوڑ کنٹریکٹرزایسوسی ایشن کا ترقیاتی کاموں کے بل ریلیز نہ ہونے پر یکم فروری سے تمام ترقیاتی کام بند کرنے کا اعلان، وزیر اعلیٰ ہاؤس کے سامنے دھرنا اور بھوک ہڑتالی کیمپ لگانے کا بھی اعلان ۔

پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے آل باجوڑ کنٹریکٹرز ایسوسی ایشن کے صدر ملک عمر واحد ، حاجی گل کریم خان ، انجینئر خائستہ محمد اور دیگر ٹھیکہ داروں نے کہاکہ جب سے قبائلی اضلاع کا صوبہ خیبر پختونخواہ میں انضمام ہواہے تو قبائلی اضلاع کے ٹھیکہ داروں کے ترقیاتی کاموں میں خرچ شدہ کروڑوں روپے کے بل پھنس گئے ہیں اور حکومت ٹھیکہ داروں کے بل ریلیز کرنے کو تیار نہیں ہیں۔ بل ریلیز نہ ہونے کیوجہ سے ٹھیکہ داروں کو سخت مالی مشکلات کا سامنا ہے اور ہم مجبوراََ یکم فروری سے جاری تمام ترقیاتی کام بند کررہے ہیں کیونکہ ہمارے ساتھ مزید پیسے نہیں ہیں۔

کنٹریکٹرز کا کہنا تھا کہ تبدیلی سرکارنے وعدہ کیا تھا کہ کرپشن کا خاتمہ کیا جائیگا لیکن سرکاری دفاتر میں پہلے سے ذیادہ کرپشن ہورہی ہے اور سرکاری آفیسران ٹھیکہ داروں سے ماضی کے برعکس ذیادہ کمیشن لیتے ہیں ۔

ٹھیکہ داروں نے مطالبہ کیا کہ پبلک ہیلتھ اور ایری گیشن محکموں کے ٹینڈر پشاور میں ہوتے ہیں لہذا یہ ضلعی سطح پر کی جائے ،اگر یہ مطالبہ نہ مانا گیا تو ہم ٹینڈر میں حصہ نہیں لینگے 

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.