ترکی صدر’طیب اردوان ‘ کی توہین پر، بیوی کے خلاف مقدمہ درج

0

ترکی کے شہر ازمیر میں رہنے والے ٹرک ڈرائیور علی نے رپورٹرز کو بتایا کہ جب بھی صدر طیب اردوان ٹی وی پر نظر آتے تو ان کی بیوی گلشن ‘ناقابل بیان گالیاں’ دیتی۔

 

علی کے مطابق ‘کچھ روز قبل جب طیب اردوان کی تقریب ٹی وی پر نشر ہوئی تو میں نے گلشن کو متنبہ کیا کہ وہ صدر کو برا بھلا نہ کہیں ، لیکن اس کے باوجود گلشن نے ایسا ہی کیا اور یہاں تک کہ چینل بھی بدل دیا’۔

اس تنازع میں ایک قدم آگے بڑھتے ہوئےگلشن نے بھی علی سے کہا کہ اگر اسے یہ سب برا لگتا ہے تو وہ ‘اس چیز کو ریکارڈ کرے اور جا کر شکایت درج کروائے’۔

Turki jora Pic

اس پر علی نے ایسا ہی کیا اور ‘صدر کی توہین کو بطور ثبوت ریکارڈ کیا اور جا کر شکایت درج کروا دی’۔

علی کے مطابق ترک صدر طیب اردوان ایک اچھے انسان ہیں اور انہوں نے ملک کے لیے اچھے کام کیے ہیں۔

ایک ترک اخبار کوانٹرویو میں علی کا کہنا تھا کہ ‘اگر صدر کی توہین میرے والد بھی کرتے تو میں معاف نہ کرتااور ان کے خلاف بھی شکایت درج کرواتا’۔

علی نے اپنی بیوی کے متعلق کہا کہ ‘میں نے اس سے محبت کی تھی ۔۔مگر اب میں اس سے محبت نہیں کرتا۔ اگر اس نے صرف میری توہین کی ہوتی تو میں اسے معاف کر دیتا ۔ لیکن میں اردوان کی توہین کسی صورت برداشت نہیں کروں گا’۔

جواب میں گلشن نے بھی طلاق کے لیے درخواست دائر کر دی۔

ترکی میں بڑھتی ہوئی عدم برداشت کا یہ پہلا واقعہ نہیں ہے۔ اس سے قبل بھی کئی بلاگرز، صحافیوں، اسکالرز اور عام شہریوں کو طیب اردوان کی توہین کرنے کے الزام میں جیل بھیجا جا چکا ہے۔

گزشتہ ماہ ، طیب اردوان نے’ڈکٹیٹر’ کہنے پر قائد حزب اختلاف کے خلاف 32 ہزار ڈالر ہرجانے کا دعویٰ دائر کیا تھا۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.