بلوچستان میں بلوچ ثقافت کا دن منایا گیا۔

0

بلوچستان کے کوئٹہ اور دیگر علاقوں میں بدھ کو بلوچ ثقافت کا دن منایا گیا۔

گذشتہ چند سال سے دو مارچ کو باقاعدگی سے بلوچ ثقافت کے دن کے طور پر منایا جا رہا ہے۔اس دن کی مناسبت سے کوئٹہ میں مختلف تقاریب منعقد کی گئیں۔

کوئٹہ میں سیشن کورٹ میں بلوچستان بار ایسوسی ایشن کی جانب سے ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا۔تقریب میں وکلا کے علاوہ معاشرے کے دیگر طبقات سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔

کوئٹہ میں میڑو پولیٹن کارپوریشن میں بلوچستان نیشنل پارٹی جبکہ ایم پی ایز ہاسٹل میں نیشنل پارٹی کی جانب سے بھی بلوچ ثقافت کے حوالے سے تقاریب منعقد کی گئیں۔ اس دن کی مناسبت سے لوگوں نے بلوچی پھگڑی ،کپڑے اور دیگر ملبوسات زیب تن کیے

ان تقاریب میں وہ مخصوص خیمے بھی لگائے گئے جسے بلوچی اور براہوی زبانوں میں گدان کہا جاتا ہے۔

ان گدانوں میں وہ تمام چیزیں بھی آویزاں کی گئی تھیں جو بلوچی ثقافت کی عکاسی کرتی ہیں۔ اس کے علاوہ مخصوص بلوچی جوتوں اور کپڑوں کے سٹالز بھی لگائے گئے تھے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.