ایجنسی کے تمام بازاریں بند

0

 باجوڑ ایجنسی کے دوسرے بڑے تجارتی شہر عنایت کلی بازار بندش کے خلاف احتجاج برقرار،  ایجنسی کے تمام  بازاریں بند

آل تاجر برادری باجوڑ نے اتوار کو ایجنسی کے تمام بازاروں کو ایک دن کیلئے بند رکھنے اور شٹر داون پہیہ جام ہڑتال کرنے کا بھی اعلان کیا اس موقع پر خار بازار کے صدر لعلی شاہ، صدیق آبادبازار کے صدر اکبر جان،عنایت کلی بازار کے صدر حاجی شاہ محمد اور ناواگئی بازار کے صدر کے علاوہ سیاسی اتحاد کے نائب صدر قاری عبدالمجید ،عبدالمنان کاکاجی ،ڈاکٹر خلیل اور حاجی خان بہادر بھی موجود تھے

یاد رہے!گزشتہ بیس دنوں پہلے عنایت کلی بازار میں نامعلوم افراد نے فایئرنگ کرکے باجوڑ سکاوٹس کے ایک اہلکار کو شہید کیا تھا جس کے باعث گزشتہ بیس دنوں سے مذکورہ بازار کو انتظامیہ کے طرف سے بند کیا گیا ہے جبکہ متعدد دکانداروں کو بھی زیر حراست لیا گیا تھا جس میں بعض کو چند دنوں بعد تفتیش کے بعد چھوڑ دیا گیا تھا جبکہ  باقی جو کل بروز ہفتہ مزاکرات کے بعد رہا کیا گیا۔

https://soundcloud.com/bajaur-times/all-taja-bradri-sadar-sher-bahadr-intrview-about-shutter-down-in-khar-bazar

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.