باجوڑ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز کا قیام عمل میں لایاگیا

0

باجوڑ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز کا قیام عمل میں لایاگیا

با جوڑ نامہ نگار(انورزادہ گلیار)باجوڑ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز کا قیام عمل میں لایاگیا تاجر برادری خاربازار کے صدر حاجی لعلی شاہ کے کوششوں سے باجوڑ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز کا قیام عمل میں لایاگیا ۔ اس سلسلے میں وفاقی حکومت نے باجوڑایجنسی میں تجارتی سرگرمیوں کے فروغ کیلئے باجوڑ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کو لائسنس جاری کردیاہے ۔ ریگولیٹر آف ٹریڈ آرگنائزیشن (محکمہ کامرس اینڈ انڈسٹری ) اسلام آباد نے پانچ سالہ لائسنس کا اجراء کردیاہے ۔

باجوڑایجنسی کے تجارتی حلقوں اور تاجر یونین نے باجوڑ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے قیام کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے اسے باجوڑایجنسی میں تجارتی سرگرمیوں کی ترقی کے جانب پہلا قدم قرار دیاہے اور تاجر برادری خاربازا رکے صدر حاجی لعلی شاہ پختون یار کے کوششوں کو سراہا ہے

Leater

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.