انٹرا پارٹی الیکشن کی شفافیت کو برقرار رکھنے کیلئے ورکرز بدعنوان عناصر پر کھڑی نظر رکھیں ،سید احمد جان

0

انٹرا پارٹی الیکشن کی شفافیت کو برقرار رکھنے کیلئے ورکرز بدعنوان عناصر پر کھڑی نظر رکھیں ،سید احمد جان
پی ٹی آئی مقبول قوت بن کر ابھری ہے،انٹرا پارٹی الیکشن کی شفافیت کو برقرار رکھنے کیلئے ورکرز بدعنوان عناصر پر کھڑی نظر رکھیں
بہت جلد خاربازارمیں بجلی بحالی کا درینہ مسئلہ انتظامیہ سے مزاکرت کے ذریعے حل کرنے کی کوششیں جاری کر چکے ہیں
ان خیالات کا اظہار پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء اور اصلاحی جرگہ کے چیر مین سید احمد جان نے باجوڑ ٹائیمز کی نیوز ایڈیٹر سید عمران سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بعض مفاد پرست عناصر پارٹی کے اندر انٹرا پارٹی الیکشن میں پارٹی اصولوں کے خلاف ورزی کر رہے ہیں لیکن پارٹی کے مخلص قیادت ایسے افراد کے خلاف کاروائی کرے گی ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ باجوڑ ایجنسی میں موبائل نیٹ ورک کی بندش کیوجہ سے انٹرا پارٹی الیکشن کے رجسٹریشن کے عمل پربرے اثرات ضرورمرتب ہورہے ہیں لیکن پارٹی کے اعلی قیادت اس کیلئے کوئی متبادل طریقہ کار وضع کریں گی
انہوں نے بجلی بندش کے سوال پر بتایا کہ پولٹیکل ایجنٹ باجوڑعامر خٹک کے ساتھ بجلی بحالی کے سلسلے میں اصلاحی جرگہ کے کوششیں جاری ہے پولٹیکل انتضامیہ بجلی بحالی میں مخلص ہے لیکن بعض لوگوں نے اس کو سیاسی مسئلہ بنا کر پیچیدہ بنا دیا ہے جبکہ واپڈا ہل کار بجلی بحالی میں ٹال مٹول سے کام لے رہے ہیں انہوں نے مزید کہا کہ جرگے کے ذریعے تمام مسائل کا ہل نکالا جا سکتا ہے اور بہت جلد خار میں بجلی کے درینہ مسئلے کو پر امن طریقے سے حل کرنے کی کوشش کریں گے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.