آل فاٹا اور ایف آراساتذہ نے 25اپریل سے تالہ بندی ہڑتال کا اعلان کیا

0

آل فاٹا اور ایف آراسا تذہ نے 25اپریل سے تالہ بندی ہڑتال کا اعلان کیا

آل فاٹا اور ایف آراساتذہ نے 25اپریل سے تالہ بندی ہڑتال کا اعلان کیا اس سے قبل 17اپریل سے فاٹا اسا تذہ اسلام آباد میں دھرنے کیلئے بیٹھ گئے ہیں اور25تاریخ سے مطالبات نہ ماننے کی صورت میں فاٹا اور ایف آر اساتذہ نے تالہ بند ہرتال کا اعلان کر دیا

اس سلسلے میں گزشتہ روز باجوڑ اساتذہ نے اپنے مطالبات کے حق میں مظاہرہ کیا جس میں اساتذہ نے موقف اختیار کیا کہ A N P کے دور حکومت میں فاٹا میں اساتذہ کو اگلے سکیلوں پر اپگریڈ کیا گیا تھا اور نئے کیڈر کے مطابق اساتذہ نے ایک سال تک تنخواہیں بھی نئے سکیل کے مطابق لئے تھے لیکن بدقسمتی سے خیبر پختونخواکی نئی حکومت نے ہمارا اپگریڈیشن دوبارہ ملتوی کر دیا

یاد رہے کہ انتظامی اور آئینی امور میں فاٹا اساتذہ خیبر پختونخوا حکومت کا حصہ ہے اور کے پی کے حکومت کی تعلیمی پالیسی فاٹا اور ایف آر کے اساتذہ پر بھی مرتب ہوتی ہے اس لئے فاٹا اساتذہ کا موقف ہے کہ ضلعی اساتذہ کی طرح ہمیں بھی اپگریڈ کیا جائے

باجوڑ ایجنسی میں ہائی سکولوں کی تعداد 37مڈل سکولوں کی تعداد 47جبکہ پرائمری سکولوں کی تعداد480ہے جن میں پڑھنے والے طلباء و طالبات کی تعداد ایک لاکھ پینسٹھ ہزار ہے اور رواں سال 40ہزار طلباء و طالبات کو داخل کیا گیا جس سے ایجنسی میں پڑھنے والے طلباء و طالبات کی تعداد2لاکھ5ہزار تک پہنچ چکی ہے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.