شہید فضل ربی فاونڈیشن کے زیر نگرانی باجوڑایجنسی میں یوم شہداء واک کا اہتمام

0

شہید فضل ربی فاونڈیشن کے زیر نگرانی باجوڑایجنسی میں یوم شہداء واک کا اہتمام

باجوڑایجنسی میں شہدا ء کی یاد میں ایک واک کا اہتمام سول کالونی خار میں منعقد ہوئی۔جس میں سیاسی ،سماجی،تنظیموں،سول سوسائٹی باجوڑایجنسی کے طلباء اورپولیٹکل تحصیلدارعبدالحسیب سمیت پولیٹکل تحصیلدار محمد یونس،پولیٹکل تحصیلداراحمد علی نے خصوصی شرکت کی

واک صبح دس بجے جرگہ ہال خارسے شروع ہوکریادگار شہداء پر ختم ہوئی۔یادگار شہداء پر شہداء کے مغفرت کیلئے دعاکی گئی

صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے۔پولیٹکل تحصیلدار عبدالحسیب نے کہا۔کے باجوڑکے امن وامان کوبرقراررکھنے کیلئے سیکورٹی فورسز اورباجوڑلیویز کی قربانیاں روزروشن کے طرح عیاں ہے

 

yom Shoda
امن وامان کے اس پر سکون ماحول میں ہمارے شہداء کا خون شامل ہے۔جنہوں نے امن وامان کوقائم رکھنے کیلئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا یوم شہداء کے دن واک کا اہتمام ان کے عظیم قربانیوں کا اعتراف ہے۔

یاد رہے!کہ 4مئی 2012 کو باجوڑخار چوک میں خودکش دھماکے میں صوبیدار میجر جاوید،کوارٹر ماسٹر فضل ربی سمیت درجنون سویلین شہری شہید ہوگئے تھے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.