پاکستانی کھلاڑیوں کی شرٹ پر ایدھی فاؤنڈیشن کا لوگو

0

پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) نے ملک کے سب سے بڑے فلاحی ادارے ایدھی فاؤنڈیشن کو عطیہ دینے کا اعلان کیا ہے جبکہ دورہ انگلینڈ میں پاکستانی کھلاڑیوں کی شرٹ ایدھی فاؤنڈیشن کا لوگو بھی چسپاں ہو گا۔

پی سی بی کے ترجمان کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ اپنی سماجی ذمے داریاں پوری کرتے ہوئے ایدھی فاؤنڈیشن کو عطیہ دینے فیصلہ کیا ہے۔ پی سی بی نے ساتھ ساتھ فیصلہ کیا ہے کہ پاکستان اور انگلینڈ کے مابین سیریز کے درمیان کھلاڑیوں کی شرٹ پر ایدھی فاؤنڈیشن کا لوگو بھی لگا ہوا ہو گا۔

پی سی بی ترجمان کے مطابق کھلاڑیوں کی شرٹ پر لوگو لگانے کا مقصد محض ایدھی کو کچھ فنڈ دینا نہیں بلکہ پی سی بی عبدالستار ایدھی جیسے شخص کے ستھ جڑ کر انتہائی خوشی محسوس کرے گا جنہوں نے اپنی پوری زندگی انسانیت اور دوسروں کی خدمت کیلئے وقف کردی۔

اس سلسلے میں انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے بھی پاکستان کرکٹ بورڈ کو پاکستان کرکٹ ٹیم کی شرٹ پر دورہ انگلینڈ کے دوران ایدھی فاؤنڈیشن کا لوگو لگانے کی اجازت دے دی ہے۔

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان چار ٹیسٹ، پانچ ایک روزہ اور ایک ٹی ٹوئنٹی میچ پر مشتمل سیریز کا آغاز 14 جولائی سے ہو گا۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.