کرم ایجنسی میں پولیٹکل انتظامیہ کا معذوروں کیساتھ ناروا سلوک اور تشدد کیخلاف جمرود میں معذوروں کا احتجاج

0

نامہ نگار(ساجد علی )کرم ایجنسی میں پولیٹکل انتظامیہ کا معذوروں کیساتھ ناروا سلوک اور تشدد کیخلاف جمرود میں معذوروں کا احتجاج، واقعہ میں ملوث خاصہ دار اور لیو ی فورس اہلکاروں کو گرفتار کرکے قانونی کاروائی کی جائے۔
تحصیل جمرود میں نیاز ڈس ایبل ارگنائزیشن کے زیر اہتمام کرم ایجنسی میں پولیٹکل انتظامیہ کا معذوروں پر تشدد کیخلاف احتجاجی مظاہرہ ہوا جس میں نیاز ڈس ایبل ارگنائزیشن کے روح رواں نیاز آفریدی سمیت کثیر تعداد میں معذوروں نے شرکت کی

مظاہرہ تاریخی مقام باب خیبر سے شروع ہوا اور جمرود پریس کلب پر اختیتام پزیر ہوا۔مظاہرین کرم ایجنسی کے خاصہ دار اور لیوی فورس کیخلاف نعرے لگارہے تھے۔اس موقع پر نیاز ڈس ایبل کے چئرمین نیاز آفریدی نے میڈیا کو بتایا کہ کرم ایجنسی میں صدر انور شاہ، جی ایس گلزار حسین، نائب صدر مصورحسین سمیت کرم ایجنسی سے تعلق رکھنے والے 45معذوران پولیٹکل ایجنٹ کرم ایجنسی سے ملاقات کیلئے گئے تھے لیکن اس دوران خاصہ دار اور لیوی فورس نے ان معذوروں کو نہ صرف ملاقات سے روکا بلکہ ان پر تشدد بھی کیا جس سے صدر انورشاہ کے ہاتھ ٹوٹ گیا جبکہ دیگر معذور بھی زخمی ہوگئے۔

نیاز آفریدی نے کرم ایجنسی میں معذوروں پر تشدد کو غیر اخلاقی اور غیر قانونی گردانتے ہوئے اعلی حکام سے کرم ایجنسی کے خاصہ دار اور لیو ی فورس کیخلاف قانونی کاروائی کا مطالبہ بھی کیا۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.