جے یو آئی فاٹا کے وفد کا جے یو آئی کے مرکزی امیر مولانا فضل الرحمن کے ساتھ ملاقات

0

نامہ نگار(ساجد علی کوکی خیل ) جمرودجے یو آئی فاٹا کے وفد کا جے یو آئی کے مرکزی امیر مولانا فضل الرحمن کے ساتھ ملاقات۔
ملاقات میں مستقبل کے بارے میں اور موجودہ مشکلات پر تفصیلی بحث کی گئی ،مرکزی امیر نے فاٹا میں موجودہ صورتحال پر وزیر اعظم کے ساتھ عنقریب ملاقات کرینگے
جے یو ائی خیبرایجنسی کے پریس سیکرٹری قاری جہاد شاہ افریدی کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق جے یو ائی فاٹا کے امیر مفتی عبدالشکور بھیٹنی کی قیادت میں وفد کا مولانا فضل الرحمن کے ساتھ ملاقات کی جس میں قائم مقام جنرل سیکرٹری فاٹا مولانا عبدالرشید،سیفران سٹینڈنگ کمیٹی کے چیئرمین ایم این اے مولانا جمالدین محسود، مولانا غلام صادق،مولانا عمرصادق،صدر عبدالرحمن،مولانا شمس الدین،مولاناعصمت للہ۔مولانا محمد عالم وزیر، قاری جہاد شا ہ آفریدی، مولانا عبدالبصیر، قاری آفسرخان اورمولاناعارف حقانی بھی شامل تھے۔ ملاقات میں فاٹا کے مستقبل اور موجودہ صورتحال پر تفصیلی بحث کی گئی۔ قبائلی علاقوں میں اپریشن کے دوران جتنے مدارس اور مساجد شہید ہوچکے ہیں ان کو دوبارہ تعمیر کیا جائے۔ فاٹا میں کئی عشروں سے آباد افغان مہاجرین کو بے جاء تنگ کرنے کا نوٹس لیا جائے، اور مہاجر بھائیوں کو باعزت طریقے سے اپنے ابائی ملک منتقل کیا جائے تاکہ ہمسایہ ملک میں بے چینی پیدا نہ ہو سکے ۔فاٹا میں اپریشنوں کے دو ران بے گناہ افراد کو فوری رہائی دلائی جائے، فاٹا کے وفد کے پیش کردہ مطالبات پر مرکزی امیر مولانا فضل الرحمن نے کہا کے فاٹا کے جتنے مشکلات ہے اس پر وزیر اعظم کے ساتھ عنقریب ملاقات کے دوران پیش کرینگے اور ان شاء اللہ فاٹا کے مستقبل کے بارے بڑے پیکیج منظور کروانے کی کوشش کرینگے ۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.