جمرودمیں جشن آزادی شایان شان طریقے سے منایا گیا

0

نا مہ نگار(ساجد علی)جمرودمیں جشن آزادی شایان شان طریقے سے منایا گیا،رات بھر باب خیبرکے مقام پر آتش بازی اورمنگی رباب کا اہتمام جبکہ دن کو مختلف مقامات پر کھیلوں کے میدان سجائے گئے تھے ، تفصیلات کے مطابق14 اگست جشن آزادی پاکستان بھر کے مقابلے میں خیبرایجنسی جمرود میں شایان شان طریقے سے منایا گیا جہاں پر جگہ جگہ پاک افغان شاہراہ کو قومی جھنڈوں اورباب خیبرکے فرضی دوازوں سے سجایا گیا تھاجبکہ گزشتہ رات باب خیبرکو دلہن کی طرح برقی قمقموں سے سجایا گیا تھا اوررات بھر آتش بازی کی گئی ،صبح ہوتے ہی جمرود تحصیل میں پرچم کشائی کے بعد مختلف مقامات پر سپورٹس میلوں کا اہتمام کیا گیا تھا ،
باب خیبرکے مقام پر نیازتنظیم معذوران کی طرف سے معذوروں کی سائیکل ریس کا اہتمام کیا گیا تھا جو کہ مومین خان نامی معذورنے جیت کر ایم این اے الحاج شاہ جی گل آفریدی اورپولیٹیکل تحصیلدارعصمت اللہ وزیر سے پانچ پانچ ہزارنقدروپے وصول کیے جبکہ جمرود سپورٹس کمپلیکس میں جاری فٹ بال اورولی بال فائنل میچ بھی کھیلے گئے جہاں پر الحاج شاہ جی گل آفریدی نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ اگر وزیراعظم نوازشریف بیمارنہ ہوتے تو آج قبائیلیوں کیلئے حقیقی آزادی کا اعلان کرتے جس سے قبائیلیوں کی صدسالہ محرومیوں کا خاتمہ ہوتا،کارخانوں وزیر ڈھنڈ سے لیکر پڑانگ سم چیک پوسٹ تک پاک افغان شاہراہ پر خاصہ دارفورس اورمقامی قبائیلیوں نے جگہ جگہ قومی دروازے بنائے جہاں پر ایم این اے الحاج شاہ جی گل آفریدی ،اسسٹنٹ پولیٹیکل ایجنٹ ضیاء الرحمن اورپولیٹیکل تحصیلدارعصمت اللہ وزیر کی پرتپاک استقبال ہوا جبکہ بہترین دروازے اورخوبصورت سجاوٹ پر وزیرڈھنڈ چیک پوسٹ کے کمانڈر اتحادآفریدی کو کیش انعامات سے نوازا،

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.