پاکستان اور آئر لینڈ کے در میان پہلا ونڈ ے میچ آج ہوگا

0

اسلام آباد (نامہ نگار عبدالغفارخان )پاکستان اور اآ ئر لینڈ کے کر کٹ ٹیموں کے درمیان دو ونڈے میچز کا پہلا میچ
آج دوپہر پاکستانی وقت کے مطابق پونے تین بجے شروع ہوگا ۔پاکستان اور آئرلینڈ کے درمیان اب تک چھ
ایک روزہ مقابلے ہو چکے ہیں جس میں پاکستان نے چار اور آئرلینڈنے ایک میچ میں کامیابی حاصل کی جبکہ ایک
میچ برابر رہا۔دونوں ٹیمی پہلے مرتبہ دو ہزارسات میں آمنے سامنے ہوئے تھے۔جس میں حیران کن طورپر پاکستان
کرکٹ ٹیم صرف ایک سو بتیس رنز پر ڈھیر ہوااور آئرلینڈ نے تین وکٹوں سے تاریخی کامیابی حاصل کی۔اس شکست
کے بعد پاکستانی کوچ باب وولمر اپنے کمرے میں مردہ پائے گئے تھے۔ دوہزار گیارہ میں پاکستان نے آئرلینڈ کے
خلاف دونوں میچوں میں کامیابی حاصل کی۔دوہزار تیرہ میں پاکستان نے ایک میچ میں کامیابی حاصل کی جبکہ ایک میچ
برابر رہا۔گزشتہ تاریخ کو دیکھا جائے تو پاکستان کی کامیابی کے چانسز بہت زیادہ ہیں۔پاکستان کے ٹیم تجربہ کار کھلاڑیو ں
پر مشتمل ہیں جبکہ آئرلینڈ کے ٹیم ناتجربہ کار کھلاڑیوں کے ساتھ میدان میں اترینگے

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.