اسحٰق ڈار کی ’ری فنڈ کلیمز‘ ادا کرنے کی منظوری

0

اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ اسحٰق ڈار نے برآمد کنندگان کو سیلز ٹیکس کے’ری فنڈز کلیمز‘ ادا کرنے کی منظوری دے دی۔

وفاقی وزیر خزانہ اسحٰق ڈار کی زیر صدارت فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) حکام کا اجلاس ہوا، جس میں برآمد کنندگان کو سیلز ٹیکس ری فنڈز کے عمل کا جائزہ لیا گیا۔

وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے ریونیو ہارون اختر اور چیئرمین ایف بی آر نے وزیر خزانہ کو سیلز ٹیکس ری فنڈز کے لیے کیے جانے والے اقدامات سے آگاہ کیا۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ جو ری فنڈ پیمنٹ آرڈرز 30 اپریل تک جاری کیے گئے، ان کلیمز کو 23 اگست تک مکمل کیا جائے گا، جبکہ 30 جون تک جاری کیے گئے ری فنڈ پیمنٹ آرڈز پر بعد میں غور کر کے فیصلہ کیا جائے گا۔سیلز ٹیکس کے ری فنڈ کلیمز کے ذریعے برآمد کنندگان کو ری فنڈ کی مد میں 18 ارب روپے ادا کیے جائیں گے۔اسحٰق ڈار نے ہدایت کی کہ کاروباری حضرات اور برآمد کنندگان کو سہولتیں دینے کے لیے اقدامات اٹھائے جائیں۔

انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ سیلز ٹیکس ری فنڈز کے وعدے کی تکیمل سے ملک میں تجارتی سرگرمیاں بڑھیں گی۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.