جماعت اسلامی کے مرکز عنایت کلی میں یوتھ کنونشن کا انعقاد

0

باجوڑ ایجنسی میں جماعت اسلامی کے مر کز عنایت کلی میںیوتھ کنونشن کا بڑا اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس سے آل پاکستان جماعت اسلامی یوتھ کے صدر زبیر احمد گوندل نے خطاب کر تے ہوئے کہا کہ پاکستان میں ذیادہ تر نوجوان پر مشتمل ہے اور ہم پاکستان کے نوجوانوں کو اکھٹے کر کے پاکستان کے ترقی میں اہم کردار ادا کرینگے
تفصلات کے مطابق جماعت اسلامی کے مرکز عنایت کلی میں یوتھ کنونشن کا انعقاد کیا گیا جس سے جماعت اسلامی فاٹا کے نائب امیر ہارون رشید،شاہجہان آفریدی صدر ال فاٹا،صدر کے پی کے یوتھ خیبر پختونخواہ ،قاری عبد المجید امیر جماعت اسلامی باجوڑ ایجنسی، سردار خان نائب امیر جماعت اسلامی باجوڑ اور باجوڑ یوتھ کے صدر قاری ثناء اللہ اور صدرآل پاکستان یوتھ جماعت اسلامی زبیر احمد گوندل نے خطاب کر تے ہوئے کہا کہ پاکستان میں ذیادہ تر ابادی نوجوانوں پر مشتمل ہے اور ہمارے کوشش ہے کہ ہم پاکستان میں نوجوانوں کو اکھٹے کر کے ترقی کے راہ پر گامزان کر ینگے زبیر احمد نے خطاب میں کہا کہ نوجوانوں کو بہت سے مسائل کا سامناہے اور ہم کوشش کر ینگے کہ نوجوانوں کے مسائل حل کر کے ایک طاقت بن جائنگے
انہوں نے کہا کہ نظام کو بدلنا ہوگا اورحکومت کو چاہیے کہ فاٹا کیلئے ایک جامع معاشی پیکج کا اعلان کریں تاکہ فاٹا کے عوام مسفید ہو سکے زبیر احمد نے حکومت سے ایف سی ار کو ختم کر نے کا اپیل کیا کہ فاٹا سے انگریز کابنایا ہوا قانون ختم کر کے ائینی پاکستان کا حق دیا جائے

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.