جمرود پریس کلب کے زیر اہتمام ووٹ آگاہی اجلاس کا اہتمام

0

نامہ نگار(ساجد علی)جمرود پریس کلب میں میٹ دی پریس کے نام سے ووٹ کے اہمیت اور اندراج کے حوالے سے پریس کلب کے زیر انتظام پروگرام منعقد ہوا جس میں خیبر ایجنسی الیکشن کمیشن آفیسر پرویز اقبال نے دیگر ساتھیوں سمیت، آل خیبر سیاسی پارٹی رہنماؤں و کارکنان کے علاوہ خیبر ایجنسی سے تعلق رکھنے والے صحافیوں نے شرکت کی۔
اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جون 2013 ء خیبر ایجنسی میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 336778 تھی جبکہ نادرا نے مزید 104297 نئے شناختی کارڈ ہولڈر ووٹرز کا ڈیٹا الیکشن کمیشن کو فراہم کیا ہے جس کی تصدیق کے لئے 539 عملے کے خدمات حاصل کیے گئے ہیں جنہوں نے اب تک 91786 ووٹرز کی تصدیق کی ہے اور باقی 12511 ووٹرز غیر تصدیق شدہ ہیں۔
اُنہوں نے مزید کہا کہ الیکشن کمیشن نے خیبر ایجنسی میں گیارہ ڈیسپلے سنٹرز بنائیں ہیں جن مین دو لنڈیکوتل ، دو جمرود اور سات باڑہ کے تحصیل میں بنائے گئے ہیں جو اس مہینے کے دس تاریخ تک کھلے رہینگیں جس کے بدولت مقامی ووٹرز اپنے ووت کی تصدیق، اندراج،خروج اور منتقلی کر سکتے ہیں۔شرقاء میں جماعت اسلامی فاٹا کے ڈپٹی جنرل سیکرٹری شاہ فیصل نے کہا کہ کسی بھی علاقے کا دارومدار ووٹ کی رجسٹریشن اور پولنگ پر ہے۔ فاٹا کی آبادی پچاس لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے۔
الیکشن کمیشن پر تنقید کرتے ہوئے انہوں کے کہا کہ پچھلے الیکشن میں تحصیل باڑہ کا جو نقشہ بنایا گیا تھا وہ بلکل غلط تھا جسکی وجہ سے ووٹرز کو بہت مشکلات پیش آئے اور یہی وجہ تھی کہ باڑہ سے ایم این اے صرف چار ہزار ووٹ کے دولت منتخب ہوئے ہیں۔تحریک انصاف کے کارکن محمد عامر نے بتایا کہ مردم شماری بہت اہم کام ہے جس سے نہ صرف آبادی کا پتہ چلتا ہے بلکہ وسائل کا بھی درست تقسیم ہوتا ہے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.