بلدیاتی انتخابات میں عوامی نشنل پارٹی باجوڑ میں کلین سیویپ کریگی ،گل افضل خان

0

بلدیاتی انتخابات میں عوامی نشنل پارٹی باجوڑ میں کلین سیویپ کریگی ،گل افضل خان

باجوڑ جو سیاسی پارٹیا ں فاٹا کو صوبہ خیبر پختون خواہ میں ضم کرنے کی مخالفت کررہے ہیں وہ فاٹا کے عوام کے ساتھ مخلص نہیں ۔گل افضل کا تحصیل خار علیزوکٹار میں شمولتی جلسے سے خطاب۔
تفصیلات کے مطابق عوامی نشنل پارٹی باجوڑ کا ایک شمولیتی پروگرام تحصیل خار کٹارمیں ہو ا جس میں درجنوں افراد نے عوامی نشنل پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا جس میں پی ٹی ائی سے گل زمان ،علی اکبر، فرید خان، سردار، میر اکبر، سعید ،تورمنگ ، امین، جمشید، ادریس، گل ماز خان، عرفان، گل خان ،سعادت ،تاثیر، جنت،،پا چا سید،نے اپنے تمام خاندانو ں سمیت عوامی شمولیت کا اعلان کیا
شمولیتی پروگرام میں اے این پی کے جنرل سیکرٹری گل افضل ،سیکرٹی اطلاعات شاہ نصیر مست خیل ،سید عبدالمنان کاکا جی ،حاجی عبدالقیوم ، ضرب دین ،ڈاکٹر محمد دین ۔ ملنگ جان ، خطاب گل نے شرکت کی ۔
شمولتی پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے گل افضل نے کہا کہ جو سیاسی پارٹیا ں فاٹا کو صوبہ خیبر پختون خواہ میں ضم کرنے کی مخالفت کررہے ہیں وہ فاٹا کے عوام کے ساتھ مخلص نہیں کیونکہ اگر فاٹا خیبر پختون خواہ میں ضم ہوتا ہے تو خیبر پختون خواہ پاکستان کا دوسرا بڑا صوبہ بن جائے گا جس سے پختون قام ترقی کے راہ پر گامزن ہو جائے گا ۔
انہوں نے کہا کہ کارکن بلدیاتی الیکشن کیلئے تیاریا شروع کردے کیو نکہ قبائیل کو بہت جلد بلدیاتی انتخابات کی خوشخبری ملنے والی ہے جس میں عوامی نشنل پارٹی باجوڑ میں کلین سیویپ کریگی

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.