باجوڑایجنسی میں آل پرائیویٹ سکولز گیمز کا آغاز : صدر بہادر سید

0

باجوڑایجنسی میں آل پرائیویٹ سکولز گیمز کا آغاز ۔ صدر آل پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن باجوڑ حاجی بہادر سید

چیف ایڈیٹر(قیاس خان)باجوڑایجنسی میں آل پرائیویٹ سکولز گیمز کا آغاز ۔ صدر آل پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن باجوڑ حاجی بہادر سید اور ایجنسی سپورٹس منیجر فضل اکبر خلجی نے گیمز کا افتتاح کیا ۔ اس موقع پر پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن کے فنانس سیکرٹری نوررحمن ، سینئر نائب صدر سلطان محمد ، جنرل سیکرٹری یونس خان ، شوکت حسین اور پرائیویٹ سکولز کے پرنسپلز سمیت طلبہ کی ایک بڑی تعداد بھی موجودتھے ۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے آل پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن باجوڑایجنسی کے صدر حاجی بہادر سید نے کہاکہ کھیل کھود نہ صرف صحت مند معاشرے کے قیام کے لیے ضروری ہے بلکہ یہ پرامن معاشرے کے لیے انتہائی لازمی ہے۔حاجی بہادر سید نے کہاکہ باجوڑایجنسی کے کھلاڑیوں میں بے پناہ ٹیلنٹ اور صلاحیت موجود ہیں اور یہاں کے کھلاڑیوں نے قومی سطح پر بھی اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایاہیں۔ انشاء اللہ آئند ہ بھی مزید کھلاڑی قومی سطح پر اپنے صلاحیتوں کا لوہا منوائیں گے ۔ گیمز کے انچارج اور پرائیویٹ سکول ایسوسی ایشن کے سینئر نائب صدر سلطان محمد نے بتایا کہ گیمز میں ایجنسی بھر سے 45پرائیویٹ سکولز کے ٹیمیں مختلف گیمز جن میں کرکٹ ، والی بال ، فٹ بال ، بیڈمنٹن، کبڈی اور اتھلیٹکس شامل ہیں حصہ لے رہی ہیں ۔ اس سے قبل ایجنسی سپورٹس منیجرفضل اکبر خلجی اور صدر حاجی بہادر سید نے گیمز کا باقاعدہ افتتاح کیا ۔ فٹ بال کے افتتاحی میچز میں مسلم پبلک سکول خار نے یکطرفہ مقابلے کے بعد قرطبہ سکول عنایت کلے کو 6-0سے جبکہ رہبر پبلک سکول نے رننگ پیلنٹی پر الفلاح پبلک سکول کو شکست دیدی۔ والی بال کے افتتاحی میچ میں الفلاح پبلک سکول پھاٹک نے پاکستان پبلک سکول کو شکست سے دوچار کردیا

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.