18دسمبر کے قبائلی جرگے میں باجوڑایجنسی سے بڑ ی تعداد میں لوگ شرکت کریں گے

0

18دسمبر کے قبائلی جرگے میں باجوڑایجنسی سے بڑ ی تعداد میں لوگ شرکت کریں گے ۔ جرگے کے تیاریوں کے حوالے سے ایجنسی کے مختلف علاقوں میں کارنر میٹنگز کا سلسلہ جاری ہیں ۔ ان خیالات کااظہار جمعیت علمائے اسلام باجوڑ ایجنسی کے امیر مولانا عبدالرشید ، حاجی سید بادشاہ ، احمد زیب خان اور مجاہد خان نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ جے یو آئی ایف سی آر کی حمایت نہیں کرتی مگر قبائل کے مرضی کے بغیر کوئی فیصلہ قبول نہیں کریگی ۔ انھوں نے کہا کہ عوام 18دسمبر کو پشاور میں جے یو آئی کے زیر اہتمام گرینڈ قبائلی جرگہ میں بھرپور شرکت کرکے اپنے مستقبل کے فیصلے خود کرے ۔ جے یو آئی باجوڑایجنسی کے آمیر مولانا عبدالرشید نے کہا کہ جے یو آئی ایف سی آر کے حامی نہیں ہے مگر ہم صرف قبائل کی مرضی کے بات کرتے ہیں ۔ جو نظام قبائلی عوام کو پسند ہووہی نظام نافذ کیاجائے ۔انھوں نے کہا کہ جرگے کی تیاریوں کے حوالے سے ایجنسی میں کارنر میٹنگز کا سلسلہ جاری ہیں او رباجوڑایجنسی سے بڑی تعداد میں لوگ قبائلی جرگے میں شرکت کریں گے

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.