قمبر آباد کرکٹ کلب نے خیبر پیس کرکٹ ٹورنمنٹ کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا

0

نامہ نگار(ساجد علی )جمرود سپورٹس کلب میں منعقد ہونے والے خیبر پیس کرکٹ ٹورنمنٹ کا فائنل قمبر آباد کرکٹ کلب نے جیت کر ٹرافی اپنے نام کر لی۔ ٹورنمنٹ کا فائنل قمبر الیون کرکٹ کلب اور شلوبر کرکٹ کلب کے درمیان کھیلا گیا۔ قمبر آباد کرکٹ کلب نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 118 رنز سکور کیے۔ جواب میں شلوبر کرکٹ کلب کی پوری ٹیم 101 رنز پر آوٹ ہو گئی۔شلوبر کرکٹ کلب کے بلے باز عمران نے 34 رنز بنائے اور ناٹ آوٹ رہے۔ عمران کو میچ کا بہترین کھیلاڑی، شلوبر گرین کے وزیر کو ٹورنمنٹ کا بہترین باولراور قمبر الیون کے غفور کو ٹورنمنٹ کا بہترین فیلڈر قرار دیا۔میچ کے مہمان خصوصی جمرود تحصیلدار شکیل برکی خیبر کرکٹ ایسوسی ایشن کے چیف ان پیٹرن الحاج تیمور افریدی ،ایجنسی سپورٹس منیجر راہد ملاگوری اور ڈگری کالج کے سپورٹس انچارج نور شیر افریدی نے بہترین کارکردگی دیکھانے والے کھیلاڑیوں، رنر اپ ٹیم اور ویننگ ٹیم میں انعامات تقسیم کیے۔ سینکڑوں کی تعداد میں شائقین کرکٹ فائنل میچ سے محظوظ ہوئیں

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.