پارا چنار میں دھماکہ 25 افراد جاں بحق اور چالیس سے زائدافراد زخمی

0

کرم ایجنسی (انورشاہ اورکزئی ) کرم ایجنسی کے علاقے پارا چنار میں دھماکہ 25 افراد جاں بحق اور چالیس سے زائدافراد زخمی،تحریک طالبان پاکستان عمر خراسانی نے دھماکے کی ذمہ داری قبول کرلی۔صبح کی سورج طلوع ہوتے ہی لوگوں نے خریداری کے لئے عید گاہ مارکیٹ میں واقع سبزی منڈی کی طرف رُخ کیا اور خریداری کے وقت سبزی منڈی میں لوگوں کا ہجوم تھا کہ اچانک ایک زور دار دھماکہ ہوا اور دھماکے کی آواز دور دور تک سنی گئی ،جس کے نتیجے میں 22 افراد جاں بحق اور 45 سے زائد زخمی ہوئے ہیں ۔15شدید زخمیوں کو ہیلی کاپٹر اور 6 کوایمولنس کے ذریعے پشاور منتقل کردیا گیا ہے ۔پولیٹیکل انتظامیہ کیمطابق عید گاہ مارکیٹ میں واقع سبزی منڈی میں دھماکا اس وقت ہوا، جب وہاں لوگ کافی تعداد میں خریداری میں مصروف تھے اور دھماکا خیز مواد سبزی کے کریٹ میں رکھا گیا تھا، جسے ریموٹ کنٹرول سے اڑایا گیا۔دھماکے کے بعد ریسکیو اہلکار اور سیکیورٹی فورسز جائے وقوع پر پہنچ گئیں اور علاقے کو گھیرے میں لے کر شواہد اکٹھے کرنے کا کام شروع کردیا گیا۔پاک افواج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق دھماکے کے بعد فوج اور ایف سی کی کوئیک ریسپانس فورس بھی جائے وقوع پر پہنچی۔ دھماکے کے بعد زخمیوں کو ایجنسی ہیڈکوارٹرز ہسپتال منتقل کیا گیا جبکہ شدید زخمیوں کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے پشاور منتقل کیا گیا۔اہلسنت کے چھ بڑے اقوام نے ایک پریس کانفرنس میں پارہ چنار دھماکے کی شدید الفاظ میں مزمت کی ہے انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ ملوث اہلکاروں کو فوری طور پر گرفتا ر کیا اور سخت سے سخت سزاد ی جائے ۔ادھر تحریک طالبان پاکستان کے عمر خراسانی نے محمد خراسانی کے وساطت سے پارہ چنار دھماکے کی ذمہ داری قبول کرلی اور اُن کا کہنا تھا کہ ان کے ساتھیوں آصف چھوٹو اور اسحاق کی گرفتاری کا رد عمل تھا اور اس طرح مزید دھماکے کئے جائیں

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.