انصاف سٹوڈنٹس فیڈریشن یونیورسٹی آف پشاور کی طرف سے ویلکم پارٹی کی تقریب

0

پشاور؛(سید رسول بیٹنی)انصاف سٹوڈنٹس فیڈریشن یونیورسٹی آف پشاور کی زیر انتظام نئے طالب علموں کیلئے ویلکم پارٹی کی تقریب منعقد ہوئی۔جس میں کیمپس کے تمامیونیورسٹیزاور شعبہ جات سے تعلق رکھنے والے آئی ایس ایف کے کارکنوں نے شرکت کی۔
ویلکم پارٹی کا مقصد نوجوان نسل میں سیاست اور ملکی ترقی میں اپنا کردار ادا کرنے کے حوالے سے شعوراُجاگرکرنا تھا۔ این اے 10مردان سے منتخب قومی اسمبلی کے رکن علی محمد خان تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی علی محمدخان نے کہاکہ ملک وقوم کی ترقی میں نوجوان نسل کی اہمیت سے انکار نہیں کیا جاسکتا۔انہوں نے طلباء پر زور دیا کہ سب سے پہلے وہ اپنی تعلیم پر توجہ دیں اور اُس کے بعد سیاسی سرگرمیوں میں حصہ لیں تاکہ ڈگری کے ساتھ ساتھ اُ ن کو سیاسی تربیت بھی حاصل ہوں۔
ہماری پارٹی کے منشورکے مطابق ملک سے کرپشن کا خاتمہ کرناہے اور اپنی دھرتی ماں میں امن وامان قائم کرناہے،لہذا میرا آپ لوگوں کو یہ پیغام ہے کہ آپ لوگ عدم تشدد کے فلفسے پر یقین رکھے اور اپنی پڑھائی پر بھرپور توجہ دیں کیونکہ آپ لوگوں نے مستقبل میں ملک کی بھاگ دوڑکو اپنے ہاتھوں میں لینا ہے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.